کرامات الصادقین — Page 45
كرامات الصادقين ۴۵ اُردو ترجمہ وَيُؤْمِنُ بِالْاِبْنِ الْوَحِيدِ تَيَقُنَا وَمَذْهَبُهُ مِثْلَ النَّصَارَى تَنَصُّرُ اور ( کہا کہ ) وہ (شیطان) اکلوتے بیٹے پر پورے یقین کی راہ سے ایمان رکھتا ہے اور اسکا مذہب ( بھی ) عیسائیوں کیطرح عیسائیت (ہی) ہے۔فَقُلْتُ لَهُ يَا أَيُّهَا الضَّالُّ مِنْ هَوًى أَتُثْنِي عَلَى غُوْلٍ يُضِلُّ وَيُدْخِرُ میں نے اسکو جواب دیا کہ اے نفسانی خواہش کے باعث گمراہ شخص! کیا تو ایک چھلاوے کی تعریف کرتا ہے جو گمراہ اور ذلیل کرتا ہے۔وَمَا كَانَ حَامِدَهُ بَصِيرٌ قَبْلَكُمْ وَلَكِنَّكُمْ عُمْيٌ فَكَيْفَ التَّبَصُّرُ اور کوئی ( بھی ) بصیرت رکھنے والا اس سے پہلے اس کی تعریف کر نیوالا نہیں ہوا۔پر تم لوگ تو اندھے ہو تم کیسے دیکھ سکتے ہو؟ فَمَا تَابَ مِنْ هَدْيَانِهِ وَ ضَلَالِهِ وَكَانَ كَدَجَّالِ يُدَاجِي وَيَمْكُرُ پر وہ مخاصم اپنی بکواس اور گمراہی سے تائب نہ ہوا۔اور وہ دجال کی طرح عداوت کو چھپا تا اور مکر سے کام لیتا تھا۔وَ كَمْ مِّنْ خُرَافَاتٍ وَّ كَمُ مِّنْ مَّفَاسِدٍ تَقَوَّلَ حُبُنًا ذَلِكَ الْمُتَنَصِرُ اور بہت سی خرافات اور بہت سی مفسدانہ باتیں اس عیسائی نے خباثت سے گھڑ کر بیان کیں۔وَقَالَ لِي إِنَّ اللَّهَ خَلْقَ وَخَالِقٌ وَمَسِيحُنَا عَبْدٌ وَّ رَبِّ أَكْبَرُ اس نے مجھے کہا کہ اللہ مخلوق بھی ہے اور خالق بھی اور ہمارا مسیح بندہ بھی ہے اور رب اکبر بھی۔فَقُلْتُ لَهُ يَا تَارِكَ الْعَقْلِ وَ النُّهَى الة وَعَبْدٌ ذَاكَ شَيْءٌ مُنْكَرُ سو میں نے اس سے کہا : اے عقل و دانش کو چھوڑ دینے والے ! خدا بھی؟ بندہ بھی ؟ یہ تو اوپری بات ہے۔۱۳۷