کرامات الصادقین

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 253 of 279

کرامات الصادقین — Page 253

كرامات الصادقين ۲۵۳ اُردو ترجمہ وحويت علمًا ليس فيه مشارك لك في الأنام وللإله عطاء آپ کو وہ علم حاصل ہے جس میں ساری مخلوق میں سے کوئی دوسرا آپ کا شریک نہیں اور یہ ساری عطاء خدا تعالیٰ کی ہے۔يا من إذا نزل الوفود ببابه أغناهُمُ عمّا إليه جاء وا اے وہ ہستی کہ جب آپ کے در پر وفود آتے ہیں تو آپ انہیں حاجت براری کر کے انہیں ان سے غنی کر دیتے ہیں۔أنت الذي وعد الرسول وحبَّذا وعد به قد صحت الأنباء آپ ہی وہ وجود ہیں جس کا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے وعدہ فرما دیا تھا اور اس موعود کے کیا ہی کہنے جس کے متعلق دی گئیں تمام خبریں صحیح ثابت ہوئیں۔أنت الذي إن حلَّ جَدَبٌ في الملا و دعوت ربَّكَ حَـلَّـه الإرواء آپ ہی وہ ذات ہیں کہ جب مخلوق پر قحط وارد ہو۔اور آپ اپنے رب سے دعا کریں تو اس پر سیراب کرنے والی بارش نازل ہوتی ہے۔طوبى لعبـد قـد رضــی بک ملجاً إذ لا يخيب وراحتاه ملاء وہ بندہ کتنا خوش قسمت ہے جو آپ کی پناہ پر راضی ہو جائے کیونکہ وہ نامراد نہیں رہتا اور مالا مال ہو جاتا ہے۔طوبى لقوم أنت بيضة ملكهم وكذا العصر أنت فيه ذُكـاءُ بابرکت ہے وہ قوم جن کے وطن کا تو سرتاج ہے اور خوشا نصیب وہ زمانہ جس کا تو سورج ہے۔طوبى لدار أنت فيها قاطن فلقد بدَتْ في سَوْحها الزهراء مبارک ہے وہ گھر جس کا تو مکین ہے پس اس کے آنگن میں پھول کھل اٹھے ہیں۔يا أيها الحبر الأجلّ ومَن به يرجى المراد وتكشف الضَّرّاءُ اے فاضل اجل ! اور وہ ہستی جس کے طفیل امیدیں بر آتی ہیں اور تکالیف چھٹ جاتی ہیں۔۳۴۵