کرامات الصادقین — Page 128
كرامات الصادقين ۱۲۸ اُردو ترجمہ وَ رَعَى وأتَى الصَّحُبَ لَبَنًا سَائِعًا وَلَيْسَ كَرَاعِي الْغَنَمِ يَرُعَى وَيَحْلِبُ وہ چوپان بنا اور اس نے اپنے ساتھیوں کو خوشگوار شیریں دودھ عطا کیا۔وہ بکریوں کے چوپان کی طرح نہیں جو بکریاں چرا تا اور دودھ دوہ لیتا ہے۔وَلَيْسَ التَّقَى فِى الدِّينِ إِلَّا اتَّبَاعُهُ وَكُلُّ بَعِيدٍ مِّنْ هُدَاهُ يُقَرَّبُ اور دین میں تقویٰ صرف آپ کی اتباع کا نام ہے اور ہر وہ جو ہدایت سے دور۔ہے آپ کی راہنمائی سے ہی ( خدا کا ) قرب پاتا ہے۔- وَلَوْ كَانَ مَاءٌ مِّثْلَ عَسُلٍ بِطَعْمِهِ فَوَاللَّهِ بَحْرُ الْمُصْطَفَى مِنْهُ أَعْذَبُ اور اگر پانی اپنے مزے میں شہد کی طرح بھی (میٹھا ) ہو تو خدا کی قسم ! مصطفے کا سمندر تو اس سے بھی زیادہ شیریں ہے۔مَدَحْتُكَ يَا مَحْبُوبُ مِنْ صِدْقٍ مُهْجَتِى وَلَوْلَاكَ مَا كُنَّا إِلَى الشَّعْرِ نَرُغَبُ اے محبوب! میں نے اپنے صدق دل سے تیری مدح کی ہے اور اگر تو نہ ہوتا تو ہم شعر کی طرف راغب نہ ہوتے۔وَإِنَّا لَجِتُنَا فِي عَطَائِكَ رَاغِبًا وَمَنْ جَاءَ بَابَكَ سَائِلًا لَّا يُقَرَّبُ اور ہم تیری عطا میں رغبت کرتے ہوئے آئے ہیں اور جو تیرے دروازے پر سائل بن کر آئے وہ ملامت نہیں کیا جاتا ( محروم نہیں رہتا )۔وَ وَاللهِ حُبُّكَ لِلنَّجَاةِ لِمُؤْمِنٍ دَلِيلٌ وَعُنُوَانٌ فَكَيْفَ نُخَيَّبُ اور خدا کی قسم ! تیری محبت مومن کی نجات کے لئے ایک راہنما اور علامت ہے تو پھر ہم کس طرح نا مراد رہ سکتے ہیں۔وَأَثَرْتُ حُبَّكَ بَعْدَحُبِّ مُهَيْمِنِى وَتُصْبِيُّ جَنَانِي مِنْ سَنَاكَ وَ تَجْلِبُ اور (اے نبی ) میں نے تیری محبت کو اپنے خدائے محکیمن کی محبت کے بعد اختیار کر لیا ہے اور (اے نبی ) تو میرے دل کو اپنے نور کے ذریعہ گرویدہ اور جذب کر رہا ہے۔۲۲۰