کرامات الصادقین — Page 126
كرامات الصادقين ۱۲۶ اُردو ترجمه فَقُمْتُ فَعَادَانِي عِدَايَ وَمَعْشَرِى فَلِيُّ مِنْ جَمِيعِ النَّاسِ لَعُنْ مُرَكَّبُ سو میں ( جواب کے لئے ) اٹھا تو دشمنی کرنے لگے مجھ سے میرے دشمن بھی اور میرا خاندان بھی۔پس مجھے ایسے تمام لوگوں کی طرف سے اکٹھی لعنت پہنچی۔وَ لَمْ يَبْقَ إِلَّا حَضْرَةُ الْوِتْرِ مَلْجَأَ وَ مِنْ بَابِ خَلَّاقِ الْوَرَى أَيْنَ اَذْهَبُ اور خدائے واحد کی ذات کے سوا کوئی جائے پناہ نہ رہی اور مخلوق کے پیدا کرنے والے کے دروازے سے میں جا بھی کہاں سکتا ہوں۔فَإِنَّ مَلاذِى مُسْتَعَانٌ يُحِبُّنِي وَيَسْقِينِ مِنْ كَأْسِ الْوِصَالِ فَأَشْرَبُ سویقیناً میری پناہ تو وہ وجود ہے جس سے مدد مانگی جاتی ہے ( اور ) وہ مجھ سے محبت کرتا ہے اور مجھے وصال کا پیالہ پلاتا ہے۔سو میں پیتا ہوں۔غَيُورٌ فَيَأْخُذُ رَأْسَ خَصْمِي إِذَا اعْتَدَى غَفُورٌ فَيَغْفِرُ زَلَّتِي حِيْنَ أُذُنِبُ وہ غیرت مند ہے وہ میرے دشمن کو سر سے پکڑ لیتا ہے جب وہ حد سے بڑھتا ہے وہ بخشنہار ہے وہ میری لغزش کو ڈھانپ دیتا ہے جب میں قصور کرتا ہوں۔وَإِنِّي بَرِى مِنْ رَيَاحِينَ غَيْرِهِ وَعَذَابُ شَوْلٍ مِّنْهُ عَذَبٌ وَّ طَيِّبُ میں اس کے غیر کی (طرف سے آنے والی ) خوشبوؤں سے بھی بیزار ہوں اور اسکی طرف سے کانٹے کی تکلیف بھی ( میرے نزدیک ) شیریں اور عمدہ ہے۔يُحِبُّ التَّذَلَّلَ وَالتَّوَاضُعَ رَبُّنَا وَمَنْ يَنْزِلَنْ عَنْ فَرْسِ كِبْرٍ يُرْكَبُ ہمارا رب تو عاجزی اور انکساری کو پسند کرتا ہے۔جو تکبر کے گھوڑے سے نیچے اتر آئے وہی شاہ سوا ر بن جا تا ہے۔وَلِلصَّابِرِينَ يُوَسِعُ اللَّهُ رَحْمَهُ وَيَفْتَحُ أَبْوَابَ الْجَدَا وَيُقَرِّبُ اور صبر کرنے والوں کے لئے خدا اپنے رحم کو وسیع کرتا ہے اور عطا کے دروازے کھول دیتا اور قرب بخشتا ہے۔۲۱۸