کرامات الصادقین — Page 103
كرامات الصادقين ۱۰۳ اُردو ترجمہ وَلَسْتُ بِذِى عِلْمٍ وَلَكِنْ أَعَانَنِي عَلِيمٌ رَانِي مُسْتَهَامًا فَأَيَّدَا اور میں کوئی ظاہری علم والا نہیں تھا پر مجھے مدد دی ہے خدائے علیم نے۔اس نے مجھے سرگردان متلاشی دیکھا تو میری تائید کی۔وَ وَاللَّهِ إِنِّى صَادِقٌ غَيْرُ مُفْتَرٍ وَأَيَّدَنِي رَبِّي وَ مَا ضَاعَنِي سُدَى اور اللہ کی قسم ! میں سچا ہوں۔مفتری نہیں ہوں۔اور میرے رب نے میری تائید کی اور مجھے یونہی ضائع نہیں کیا۔وَمَا قُلْتُ إِلَّا مَا أُمِرْتُ بِوَحْيِهِ وَمَا كَانَ هَجْسٌ بَلْ سَمِعْتُ مُنَدَّدَا اور میں نے وہی بات کہی جس کا مجھے خدا کی وحی سے حکم دیا گیا اور وہ کوئی نا قابلِ فہم دھیمی آواز نہ تھی بلکہ میں نے تو ایک پر شوکت آواز سنی ہے۔أ أَكْتُمُ حَقًّا كَالْمُدَاجِى الْمُخَامِرِ مَخَافَةَ قَوْمٍ لَايُرِيدُونَ مَرْصَدًا ﴿۵۳) کیا میں منافق طبع حق پوش کی طرح حق کو چھپاؤں ان لوگوں سے ڈرتے ہوئے جو (سیدھا) راستہ اختیار کرنانہیں چاہتے۔تَعَالَى مَقَامِي فَاخْتَفَى مِنْ عُيُونِهِمْ وَ رَبِّي يَرَى هَذَا الْجَنَانَ الْمُجَرَّدَا میرا مقام تو بلند ہے اس لئے ان کی آنکھوں سے مخفی ہو گیا ہے اور میرا پر ور دگا راس یکتا دل کو دیکھ رہا ہے۔وَ فِي الدِّينِ اَسْرَارٌ وَّ سُبُلٌ خَفِيَّةٌ يُلَاحِظُهَا مَنْ زَادَهُ اللَّهُ فِي الْهُدَى اور دین میں کچھ اسرار اور مخفی راہیں ہیں۔انہیں وہی دیکھتا ہے جسے اللہ نے ہدایت میں ترقی دی ہو۔۱۹۵