کرامات الصادقین

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 104 of 279

کرامات الصادقین — Page 104

كرامات الصادقين ۱۰۴ اُردو ترجمه وَهَذَا عَلَى الْإِسْلَامِ اَذْهَى مَصَائِبِ يُكَفِّرُ مَنْ جَاءَ الْآنَامَ مُجَدِّدَا اور یہ اسلام پر شدید ترین مصیبت ہے کہ اُس کی تکفیر کی جاتی ہے جو مخلوق کے لئے مجدد ہو کر آیا۔أَتُكْفِرُ رَجُلًا قَدْ اَنَارَ صَلَاحُهُ وَمِثْلُكَ جَهْلًا مَارَأَيْتُ ضَفَدَدَا کیا تو ایسے آدمی کی تکفیر کرتا ہے جس کی نیکی روشن ہے؟ اور جہالت میں تیرے جیسا احمق میں نے کوئی نہیں دیکھا۔أَتُكْفِرُ رَجُلًا أَيَّدَ الدِّينَ حُجَّةٌ وَ دَافَا رُءُوسَ الصَّائِلِينَ وَ أَرْجَدَا کیا تو ایسے آدمی کی تکفیر کرتا ہے جس نے دلیل کے ساتھ دین کی تائید کی اور حملہ کرنے والوں کے سروں کو توڑ دیا اور کچل ڈالا۔أَنَحْنُ نَفِرُّ مِنَ الرَّسُولِ وَدِينِهِ وَيَبْدُو لَكُمْ آيَاتُنَا الْيَوْمَ أَوْغَدَا کیا ہم رسول (صلی اللہ علیہ وسلم ) اور اس کے دین سے دور بھاگ سکتے ہیں جب کہ تمہارے لئے آج یا کل ہمارے نشان ظاہر ہو جائیں گے۔وَ وَاللَّهِ لَوْلَا حُبُّ وَجُهِ مُحَمَّدٌ لَمَا كَانَ لِي حَوْلٌ لِأَمُدَحَ أَحْمَدَا اور خدا کی قسم ! اگر مجھے محمد کے چہرے کی محبت نہ ہوتی تو مجھے کوئی طاقت نہ ہوتی کہ احمد کی مدح کرسکوں۔فَفِي ذَاكَ آيَاتٌ لِكُلِّ مُكَذِّبِ حَرِيصٍ عَلَى سَبٍ وَ الْوَى كَالْعِدَا اس میں ہر اس تکذیب کرنے والے کے لئے نشانیاں ہیں جو گالیاں دینے پر حریص اور دشمنوں کی طرح پیچھے پڑنے والا جھگڑالو ہے۔وَكَمْ مِّن مَّصَائِبَ لِلرَّسُولِ اَذُوُقُهَا وَكَمُ مِّنْ تَكَالِيفٍ سَيْمُتُ تَوَدُّدَا اور بہت سی مصیبتیں ہیں کہ رسول اللہ کی خاطر میں انہیں چکھ رہا ہوں اور بہت سی تکلیفیں ہیں جو میں نے محبت کی وجہ سے برداشت کی ہیں۔۱۹۶