کرامات الصادقین

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 102 of 279

کرامات الصادقین — Page 102

كرامات الصادقين ۱۰۲ اُردو ترجمہ وَ هَلْ مِنْ دَلَائِلَ عِنْدَكُمْ تُؤْثِرُونَهَا فَإِنْ كَانَ فَاتُونِي بِتِلْكَ تَجَلُّدَا کیا تمہارے پاس (حیات مسیح پر ) کوئی ایسے دلائل ہیں جنہیں تم اختیار کر رہے ہو؟ اگر کوئی ایسی دلیل ہے تو اسے دلیری سے میرے سامنے لاؤ۔أَنَحْنُ نُخَالِفُ سُبُلَ دِينِ نَبِيِّنَا وَقَدْ ضَلَّ سَعْيًا مَنْ قَلَى دِيْنَ اَحْمَدَا کیا ہم اپنے نبی کے دین کی راہوں کے مخالف ہیں؟ حالانکہ وہ اپنی کوشش میں بھٹک گیا جس نے دینِ احمد سے دشمنی کی۔سَيُكْشَفُ سِرُّ صُدُورِنَا وَ صُدُورِكُمْ بِيَوْمٍ يُسَوِّدُ وَجْهَ مَنْ كَانَ مُفْسِدَا جلد ہی ہمارے سینوں اور تمہارے سینوں کا راز کھل جائے گا اس دن کہ جو سیاہ کر دے گا اس شخص کا چہرہ جو مُفسد تھا۔فَمَنْ كَانَ يَسْعَى الْيَوْمَ فِي الْأَرْضِ مُفْسِدَا فَيُحْرَقُ فِي يَوْمِ النُّشُورِ مُزَوَّدَا جو شخص آج زمین میں مفسد ہو کر دوڑتا پھرتا ہے پس وہ قیامت کے دن زادِ (فساد ) رکھنے کی وجہ سے جلایا جائے گا۔أَلَيْسَ تُقَاتُ اللَّهِ فِيُكُمُ كَذَرَّةٍ اَتَخْشَوْنَ لَوْمَةَ حَيْكُمْ وَمُفَتِدَا کیا اللہ کا ڈر تم میں ذرہ برابر بھی نہیں ؟ کیا تم اپنے قبیلے کی ملامت کرنے والے اور کم عقل سے ڈرتے ہو؟ وَقَدْ كَانَ رَبِّي قَدَّرَ الْأَمْرَ رَحْمَةً فَحُصْتُ بِإِذْنِ اللَّهِ ثَوْبًا مُّقَدَّدَا اور میرے رب نے یہ امر ( اپنی رحمت سے مقد رکر رکھا تھا۔پس میں نے اللہ کے اذن سے ٹکڑے ٹکڑے کئے ہوئے کپڑے کوسی دیا ہے۔رَأَيْتُ تَغَيُّظَكُمْ فَلَمْ آلُ حُجَّةً وَوَطِئْتُ ذَوْقًا أَمْعَزًا مُّتَوَقِدَا میں نے تمہارا غصہ دیکھا سو میں نے حجت پوری کرنے میں کو تا ہی نہیں کی اور میں نے پتھریلی اور بھڑکتی ہوئی زمین کو ذوق و شوق سے پامال کیا۔۱۹۴