کرامات الصادقین — Page 99
كرامات الصادقين ۹۹ اُردو ترجمہ فَأَيْقَظَهُمُ هَذَا النَّبِيُّ فَأَصْبَحُوا مُنِيرِينَ مَحْسُودِيْنَ فِي الْعِلْمِ وَ الْهُدَى سواس نبی نے ان کو بیدار کر دیا تو وہ نور دینے والے اور علم و ہدایت میں قابلِ رشک ہو گئے۔وَجَاءُوا وَ نُورٌ مِّنْ وَرَاءِ يَسُوقُهُمْ إِلَيْهِ وَ نُورٌ مِّنْ أَمَامٍ مُقَوّدَا اور وہ آگئے اس کی طرف جب کہ ایک نوران کو پیچھے سے چلا رہا تھا اور ایک راہنمائی کرنے والا نور ان کے آگے آگے تھا۔وَلَوْ كُشِفَ بَاطِنُهُمْ تَرَى فِي قُلُوبِهِمْ يَقِينًا كَطَبَقَاتِ السَّمَاءِ مُنَضَّدَا اور اگر ان کا باطن کھولا جائے تو تو ان کے دلوں میں پائے گا یقین کو آسمان کے طبقوں کی طرح تہہ بہہ۔تَدَارَكَهُمْ لُطْفُ الْإِلَهِ تَفَضُّلًا وَزَكَّى بِرُوحٍ مِنْهُ فَضْلًا وَّ أَيَّدَا خدا کی مہربانی نے از راہ احسان انہیں آلیا اور اپنے فضل سے اپنی روح القدس کے ذریعہ انہیں پاک اور موید کیا۔فَفَاقُوْا بِفَضْلِ اللَّهِ خَلْقَ زَمَانِهِمُ بِعِلْمٍ وَإِيْمَانٍ وَّ نُورٍ وَّ بِالْهُدَى پس وہ اللہ کے فضل سے اپنے زمانے کی مخلوق پر علم و ایمان اور نور و ہدایت میں سبقت لے گئے۔وَهَذَا مِنَ النُّورِ الَّذِي هُوَ أَحْمَدُ فِدَى لَّكَ رُوْحِيَ يَا مُحَمَّدُ سَرْمَدَا یہ سب کچھ اس کے نور کی برکت سے تھا جو کہ احمد صلی اللہ علیہ وسلّم ہیں۔میری روح اے محمد! آپ پر ہمیشہ قربان ہے۔أُمِرُتَ مِنَ اللهِ الَّذِى كَانَ مُرشِدًا فَأَحْرَقْتَ بِدْعَاتٍ وَّ قَوَّمُتَ مَرْصَدَا تو اس اللہ کی طرف سے مامور کیا گیا جور شد عطا کرنے والا ہے۔سوتو نے بدعتوں کو مٹا ڈالا اور راستہ کو سیدھا کر دیا۔۱۹۱