کرامات الصادقین — Page 98
كرامات الصادقين ۹۸ اُردو ترجمه وَفَاضَتْ لِتَطْهِيرِ الْأَنَاسِ دِمَانُهُمْ مِنَ الصِّدْقِ حَتَّى ثَرَ الْخَلْقُ مَرْصَدَا اور لوگوں کو پاک کرنے کے لئے ان کے خون بہ پڑے صدق کی وجہ سے۔یہاں تک کہ خلقت نے صحیح راہ کو اختیار کر لیا۔وَأَحْيَوْا لَيَالِيَهُمْ مَخَافَةَ رَبِّهِمْ وَأَذَابَهُمْ يَوْمٌ يُشَيِّبُ ثَوْهَدَا انہوں نے اپنے رب سے ڈرتے ہوئے اپنی راتوں کو زندہ کیا۔اور ان کو پگھلا ڈالا اس دن نے جو جوان کو بھی بوڑھا کر دیتا ہے۔تَنَاهَوُا عَنِ الْأَهْوَاءِ خَوْفًا وَّخَشْيَةً وَبَاتُوا لِمَوْلَهُمْ قِيَامًا وَّ سُجَّدًا وہ خوف اور خشیت الہی سے حرص و ہوا سے رک گئے اور اپنے مولیٰ کی خاطر انہوں نے قیام اور سجدے میں راتیں گزاریں۔تَلَقَّوْا عُلُوْمًا مِّنْ كِتَابٍ مُّقَدَّسِ حَكِيمٍ فَصَافَاهُمْ كَرِيمٌ ذُو النَّدَى انہوں نے کئی علم کتاب مقدس، حکمت والی ( قرآن ) سے سیکھ لئے۔خدائے کریم نے جو بخشش کرنے والا ہے ان کو دوست بنالیا۔كَنُوقٍ كَرَائِمَ ذَاتِ خُصْلٍ تَجَلَّدُوا وَتَرَبَّعُوا كَلَا الْأَسِرَّةِ أَغْيَدَا انہوں نے مثل اچھی اونٹنیوں کے جو گچھے دار دم والی ہوں۔ہمت دکھائی۔انہوں نے وادیوں کی سرسبز گھاس پر موسم بہار گزا را اتَعُرِفْ قَوْمًا كَانَ مَيْتًا كَمِثْلِهِمْ نَمُومًا كَامُوَاتٍ جَهُولًا يَلَندَدَا کیا تو ایسے لوگوں کو جانتا ہے جو ان جیسے مردہ تھے جو مردوں کی طرح سوئے ہوئے تھے اور بہت جاہل اور جھگڑالو تھے۔190