کرامات الصادقین — Page 97
۵۱ اُردو ترجمہ ۹۷ كرامات الصادقين لَهُ صُحْبَةٌ كَانُوا مَجَانِيْنَ حُبِّهِ وَجَعَلُوا ثَرَى قَدَمَيْهِ لِلْعَيْنِ اثْمَدَا آپ کے کچھ صحابی تھے جو آپ کی محبت میں دیوانے تھے۔انہوں نے آپ کے دونوں قدموں کی خاک کو آنکھ کا سرمہ بنالیا۔وَ اَرَوُا نَشَاطًا عِنْدَ كُلِّ مُصِيبَةٍ كَعَوْجَاءِ مِرْقَالٍ تُوَارِى تَخَدُّدَا اور ہر مصیبت کے وقت انہوں نے خوشی ظاہر کی۔دبلی تیز رو اونٹنی کی طرح جو ( تیز روی سے ) دبلا پن چھپا دیتی ہے۔وَ إِذَا مُرَبِّيْنَا أَهَابَ بِغَنَمِهِ فَرَاعُوا إِلَى صَوْتِ الْمُهِيبِ تَوَدُّدَا اور جب ہمارے مربی نے اپنے گلے کو آواز دی تو وہ پکارنے والے کی آواز کی طرف محبت سے لوٹ آئے۔وَ كَانَ وِصَالُ الْحَقِّ فِي نِيَّاتِهِمْ وَخَطَرَاتِهِمْ فَلَاجُلِهِ مَدُّوا الْيَدَا اور ان کی نیتوں میں خدا کا وصال تھا اور ان کے خیالات میں بھی۔اسی لئے انہوں نے ہاتھ بڑھائے۔وَ رَأَوْا حَيَاتَ نُفُوسِهِمْ فِي مَوْتِهِمْ فَجَاءُ وُا بِمَيْدَانِ الْقِتَالِ تَجَلُّدَا اور انہوں نے اپنی جانوں کی زندگی اپنی موت میں پائی سو وہ میدانِ جنگ میں دلیری سے آگئے۔وَجَاشَتْ إِلَيْهِمْ مِنْ كُرُوبِ نُفُوسِهِمْ وَأَنْذَرَهُمْ قَوْمٌ شَقِيٌّ تَهَدُّدَا اور دکھوں سے ان کی جانیں ابلنے لگیں اور بد بخت قوم نے انہیں دھمکی دے کر ڈرایا۔فَظَلُّوا يُنَادُونَ الْمَنَايَا بِصِدْقِهِمْ وَمَا كَانَ مِنْهُمْ مَّنْ أَبِى أَوْ تَرَدَّدَا وہ اپنے صدق کی وجہ سے موتوں کو پکارنے لگے اور ان میں سے کوئی نہیں تھا جس نے انکار یا تر و دکیا ہو۔۱۸۹