کامیابی کی راہیں (حصہ چہارم)

by Other Authors

Page 4 of 59

کامیابی کی راہیں (حصہ چہارم) — Page 4

2 1 نصاب بدر اطفال 13 تا 14 سال کیلئے 1 - نماز با ترجمہ مکمل ( حصہ اوّل سے دیکھیں ) نماز وتر۔نماز تہجد۔نماز تروایح۔نماز کسوف و خسوف 2۔قرآن کریم با ترجمہ سورۃ بقرہ رکوع 9 تا 16 3 - قرآن کریم پارہ نمبر 30 سورۃ الضحیٰ۔الم نشرح۔التین۔القدر 4۔چہل احادیث مکمل با ترجمه جمعین 5 - صحابہ کرام رضوان اللہ یھم !! 6۔صحابہ کرام حضرت مسیح موعود علیہ السلام 7 تاریخ احمدیت 1965 ءتا 2000ء 8۔اللہ تعالیٰ کے صفاتی نام مکمل یاد کرنا 9 - عربی قصیدہ مکمل با ترجمه 10۔راستے کے آداب۔سفر کے آداب 11 نظمیں : (i) وہ پیشوا ہمارا (ii) انجام (iii) فارسی اشعار ۱۶ عدد با ترجمه 12۔جماعت احمدیہ کی انجمنیں۔ذیلی تنظیمیں۔چندہ جات جماعت احمد یہ۔13 - قرآنی دعائیں۔آنحضرت ﷺ کی دعائیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی دعائیں۔چوتھا پروف وتر وتر طاق کو کہتے ہیں اور اس سے مراد یہ ہے کہ عشاء کی نماز کے بعد کم از کم تین رکعت نماز وتر پڑھی جائے۔یہ نماز واجب ہے۔وتر کی ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد علی الترتیب سورۃ اعلیٰ سورۃ کافرون اور سورۃ اخلاص پڑھنا مسنون ہے۔تاہم کوئی دوسری سورۃ بھی پڑھی جاسکتی ہے۔وتر کی دوسری رکعت کے بعد قعدہ میں بیٹھ کر تشہد پڑھے۔پھر سلام پھیر کر اللہ اکبر کہتے ہوئے کھڑا ہو جائے اور تیسری رکعت پڑھے۔یہ بھی جائز ہے کہ تشہد کے بعد اٹھ کر تیسری رکعت مکمل کرے اور پھر سلام پھیرا جائے۔البتہ پہلی دو رکعت پڑھے بغیر صرف ایک رکعت پڑھنا پسندیدہ نہیں۔وتر کی تیسری رکعت میں رکوع کے بعد سجدہ میں جانے سے قبل یہ پڑھنا مسنون ہے۔جو دعائے قنوت کے نام سے معروف ہے۔(1) دعائے قنوت اللَّهُمَّ اهْدِنِي فِيُمَنْ هَدَيْتَ اے میرے خدا مجھے ہدایت دے کر ان میں شامل کر جن کو ہدایت دینے کا تو نے فیصلہ کیا ہے۔وَعَافِنِي فِيمَنْ عَافَيْتَ اور مجھے سلامت رکھ کر ان لوگوں میں شامل کر جن کو سلامت رکھنے کا تو نے فیصلہ کیا ہے۔وَ تَوَلَّنِي فِيْمَنُ تَوَلَّيْتَ اور مجھے دوست بنا کر ان لوگوں میں شامل کر جن کو دوست بنانے کا تو نے فیصلہ کیا وَبَارِكْ لِي فِيْمَا أَعْطَيْتَ اور مجھے برکت دے ان انعامات میں جو تو نے دیئے ہیں۔وَ قِنِي شَرَّمَا قَضَيْتَ اور مجھے بچا ان چیزوں کے نقصان سے جو تیری تقدیر میں نقصان دہ قرار دی گئیں ہیں، www۔alislam۔org