کامیابی کی راہیں (حصہ سوم) — Page 32
57 56 66 سلام پھیریں گے۔ان بقیہ دو رکعتوں میں وہ صرف سورہ فاتحہ پڑھیں گے۔دوسری کوئی سورۃ ان کے لئے ضروری نہیں ہو گا۔فوت شدہ نمازیں فرض نماز وقت پر پڑھی جائے تو اسے ادا کہتے ہیں لیکن اگر کسی وجہ سے مثلاً بھول جائے یا سویا ر ہے اور وقت پر نماز نہ پڑھ سکے بلکہ بعد میں کسی وقت پڑھے تو اسے قضاء کہتے ہیں۔فرض نمازوں کی قضاء واجب ہے جب یاد آئے یا موقع ملے تو رہی ہوئی نماز پڑھ لی جائے۔عمداً نماز چھوڑنے کا تدارک صرف تو بہ واستغفار ہے۔قضاء میں نمازوں کی ترتیب کو قائم رکھنا بھی ضروری ہے۔لیکن اگر ترتیب بھول جائے یا فوت شدہ نمازوں کی تعداد چھ سے زیادہ ہو جائے تو پھر ترتیب ضروری نہیں رہتی۔فجر کی دو سنتوں کے علاوہ باقی کسی اور نماز کی سنتوں کی قضاء نہیں۔www۔alislam۔org سورة الزلزال بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ اللہ کے نام کے ساتھ جو بے حد کرم کرنے والا بار بار رحم کرنے والا ہے إِذَا زُلْزِلَتِ الْأَرْضُ زِلْزَالَهَاةٌ جب زمین اپنے بھونچال سے جنبش دی جائے گی۔وَاَخْرَجَتِ الْأَرْضُ الْقَالَهَا اور زمین اپنے بوجھ نکال پھینکے گی۔وَقَالَ الْإِنْسَانُ مَالَهَاةٌ اور انسان کہے گا کہ اسے کیا ہو گیا ہے۔يَوْمَئِذٍ تُحَدِّثُ أَخْبَارَهَا 8 اُس دن وہ اپنی خبر میں بیان کرے گی۔بِأَنَّ رَبَّكَ أَوْحَى لَهَالْ کیونکہ تیرے رب نے اسے وحی کی ہوگی۔يَوْمَئِذٍ يَصْدُرُ النَّاسُ أَشْتَاتًا لِيُرَوُا أَعْمَالَهُمْ 6 اس دن لوگ پراگندہ حال نکل کھڑے ہونگے۔تا کہ اُنہیں اُن کے اعمال دکھا دئیے جائیں فَمَنْ يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ خَيْراً يَّرَهُ ٥ پس جو کوئی ذرہ بھر بھی نیکی کرے گا وہ اُسے دیکھ لے گا۔وَمَنْ يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ شَرَّايَّرَهُ 8 اور جو کوئی ذرہ بھر بھی بدی کرے گا وہ اُسے دیکھ لے گا۔