کامیابی کی راہیں (حصہ سوم) — Page 25
44 43 حضرت مسیح موعود و مہدی معہود قرآن کریم میں آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک ظل کے ظاہر ہونے کی خبر پائی جاتی ہے وہ ظل حضرت مسیح موعود علیہ السلام ہیں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔وَآخَرِينَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمُ (الجمعه ۴:۲۲) اوران (صحابہ) کے سوا ایک دوسری جماعت میں بھی اللہ اس (رسول) کے بعد بھیجے گا۔جو بھی تک ان سے ملی نہیں۔وَمُبَشِّرًا بِرَسُولِ يَأْتِي مِنْ بَعْدِى اِسْمُهُ أَحْمَدُ۔(الصف:۷:۲۱) عیسی ابن مریم نے اپنی قوم سے کہا کہ میں تمہیں ایک رسول کی بھی خبر دیتا ہوں جو میرے بعد آئے گا۔جس کا نام احمد ہوگا۔آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:۔كَيْفَ أَنْتُمُ إِذَا نَزَلَ ابْنُ مَرْيَمَ فِيكُمْ وَإِمَامُكُمْ مِنْكُم دے دو حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:۔وہ خدا جو زمین و آسمان کا خدا ہے اُس نے نہ ایک دفعہ بلکہ کئی دفعہ مجھے بتلایا ہے کہ تو ہندوؤں کے لئے کرشن اور مسلمانوں اور عیسائیوں کیلئے مسیح موعود ہے“۔(لیکچر سیالکوٹ) یہ نبوت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت ہے۔نہ کوئی نئی نبوت“۔(چشمہ معرفت۔روحانی خزائن جلد 23 صفحہ 341) مراد میری نبوت سے کثرت مکالمت و مخاطبت الہیہ ہے جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع سے حاصل ہے“۔(تتمہ حقیقۃ الوحی۔روحانی خزائن جلد 22 صفحہ 503) اس تاریکی کے زمانہ کا نور میں ہی ہوں“۔مسیح ہندوستان میں۔روحانی خزائن جلد 15 صفحہ 13 ) ( صحیح بخاری ) دنیا میں ایک نذیر آیا پر دنیا نے اس کو قبول نہ کیا۔لیکن خدا اسے قبول کرے گا اور بڑے زور آور حملوں سے اس کی سچائی ظاہر کر دے گا۔(ازالہ اوہام۔روحانی خزائن جلد 3 صفحہ 341) (اے مسلمانو!) تمہارا کیا حال ہو گا جب تم میں ابنِ مریم نازل ہوگا۔وہ تمہارا امام ہوگا اور تم میں سے ہی ہوگا۔إمَامًا مَّهْدِيَّا حَكَمًا عَدَلًا فَيَكْسِرُ الصَّلِيبَ (مسند احمد بن حنبل) ( آنے والا موعود ) امام مہدی عدل کے ساتھ صحیح فیصلہ کرنے والا ہو گا اور صلیب کو توڑے گا۔أَلَا مَنْ أَدْرَكَهُ فَلْيَقْرَءُ عَلَيْهِ السَّلَامَ (طبرانی) اے مسلما نو ! سنو جو تم میں سے اس امام مسیح موعود کو پائے۔وہ میری طرف سے انہیں میرا اسلام پہنچا دے۔www۔alislam۔org