کامیابی کی راہیں (حصہ سوم)

by Other Authors

Page 26 of 60

کامیابی کی راہیں (حصہ سوم) — Page 26

46 45 مجلس کے آداب یہ مجلس میں داخل ہوتے ہوئے اور اٹھ کر جاتے ہوئے السلام علیکم کہیں۔اگر مجلس میں بیٹھنے کی جگہ کشادہ ہو تو کھل کر بیٹھنا چاہئے۔لیکن ضرورت کے وقت سمٹ کر دوسروں کو جگہ دی جائے۔مجلس میں کسی شخص کو اٹھا کر خود اس کی جگہ نہیں بیٹھنا چاہئے۔ی مجلس میں جہاں جگہ ملے وہیں بیٹھ جائیں۔لوگوں کے کندھوں سے پھلانگ کر آگے جگہ لینے کی کوشش نہیں کرنی چاہئے اور نہ ہی دو آدمیوں کے درمیان جگہ بنا کر خود بیٹھنے کی کوشش کرنی چاہئے۔مجلس میں لہسن، پیاز یا کوئی بدبودار چیز کھا کر نہ جائیں۔اگر ذمہ دار افراد کی طرف سے کسی کو مجلس میں سے چلے جانے کے لئے کہا جائے تو برا منائے بغیر اطاعت اور فرمانبرداری کرتے ہوئے اسے اٹھ کر چلے جانا چاہئے۔اگر کوئی شخص مجلس میں سے اٹھ کر جائے اور پھر واپس آئے تو وہ اپنی جگہ کا زیادہ حقدار ہے اور اٹھ کر جانے والے کو چاہئے کہ اپنی جگہ کی نشانی کے طور پر کوئی رومال وغیرہ وہاں رکھ جائے تا کہ دوسروں کو اندازہ ہو سکے کہ اس نے واپس آنا ہے۔ی مجلس میں سرگوشی نہ کی جائے اگر ضرورت ہو تو اجازت لے کر اور الگ ہو کر دو شخص آپس میں بات کر سکتے ہیں۔مجلس میں مقرر یا بات کرنے والے کی بات خاموشی سے اور غور سے سنیں اور قطع کلام نہ کریں۔ہوٹنگ کر نا ٹھیک نہیں۔مجلس میں کثرت سوال سے بچیں نیز لغوسوال بھی نہ کئے جائیں۔ہی مجلس میں کسی کے عیوب نہ بتائیں۔نہ ہی اپنے عیوب سے پردہ اٹھایا جائے۔www۔alislam۔org اگر مجلس میں کسی پر ناحق تہمت لگائی جا رہی ہو تو اس کا واجبی جواب دینا چاہئے۔یہ مجلس میں اللہ کا اور نیک باتوں کا ذکر ضرور کیا جائے۔مجلس میں شگفتہ مزاجی اور ہلکا پھلکا مزاح بھی اختیار کیا جائے تا کہ لوگوں کی دلچسپی میں اضافہ ہو۔مید مجلس میں جب ایک مسئلہ طے ہو جائے تب دوسرا مسئلہ پیش کیا جائے۔ید مجلس سے بلا عذ رو مجبوری اٹھ کر نہ جائیں کیونکہ ایسا شخص بسا اوقات فیض سے محروم رہ جاتا ہے۔اگر مجلس سے باہر جانا ہو تو صدر مجلس سے اجازت لے کر جائیں۔مجلس میں اگر کوئی چیز تقسیم کرنی ہو تو دائیں طرف سے تقسیم کرنا شروع کریں۔ی مجلس میں ڈکار لینے جمائیاں لینے اونگھنے اور ریح خارج کرنے سے پر ہیز کریں اور اگر کسی سے ایسی حرکت سرزد ہو تو اس پر نہ نہیں۔ی مجلس میں ہمیشہ معزز جگہ بیٹھنے کی کوشش نہ کریں۔مجلس میں جاتے ہوئے خیال رکھیں کہ آپ نے صاف ستھرا لباس پہنا ہو۔ایسی مجالس میں شوق سے شامل ہوں جن میں بزرگوں اور نیک لوگوں کی صحبت میں بیٹھنے کی توفیق ملے۔ایسی مجالس جہاں اللہ کی آیات اور احکامات کا انکار اور استہزاء کیا جا رہا ہو وہاں نہ بیٹھیں یہاں تک کہ وہ لوگ کسی دوسری بات میں مشغول ہو جائیں۔✰✰✰