کامیابی کی راہیں (حصہ سوم) — Page 17
28 880 27 صحابہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام ا۔حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب سے بشیر احمد جسے تو نے پڑھایا شفا دی آنکھ کو بینا بنایا حضرت صاحبزاہ مرزا بشیر احمد صاحب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے فرزند اور حضرت خلیفتہ المسیح الثانی رضی اللہ عنہ کے چھوٹے بھائی تھے۔آپ کی پیدائش سے قبل اللہ تعالیٰ کی طرف سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ایک الہام میں آپ کو قمر الانبیاء کا خطاب دیا گیا۔بچپن میں آپ کی آنکھیں خراب ہو گئیں اور تکلیف بہت بڑھ گئی جس سے خطرہ پیدا ہو گیا کہ آپ کی بینائی نہ جاتی رہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے دعا کی تو آپ علیہ السلام کو الہام ہوا۔بَرَّقَ طِفْلِی بَشِیر یعنی میرا لڑکا دیکھنے لگا۔چنانچہ اس کے جلد بعد آپ کی آنکھوں کی تکلیف دور ہوگئی اور نہ صرف آپ کی جسمانی آنکھیں روشن ہوئیں۔بلکہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو اعلیٰ درجہ کی روحانی بینائی اور بصیرت بھی عطا فرمائی۔آپ کی خدمات آپ نے ساری عمر خدمت سلسلہ میں گزاری ہمیشہ جماعت کے مختلف عہدوں پر فائز رہے۔آپ کے تقویٰ کا یہ مقام تھا کہ ایک دفعہ دفتر میں ایک پین گری دیکھی تو اسے اٹھا لیا اور اہلِ دفتر کو فرمایا۔یہ سلسلہ کی امانت ہے ہمیں اس کی حفاظت کرنی چاہئے۔آپ کا سلسلہ کے خادموں کے ساتھ نہایت مشفقانہ سلوک ہوتا تھا۔حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احد صاحب سلسلہ کے بہت بڑے عالم تھے۔آپ www۔alislam۔org ایم۔اے پاس ہونے کے علاوہ دینی علوم میں بھی پوری مہارت رکھتے تھے۔آپ نے سلسلہ کے لئے بہت سی کتب تالیف فرما ئیں۔مثلاً ا۔”سلسلہ احمدیہ جو جماعت کی تاریخ پر مشتمل ہے۔اس میں آپ نے جماعت احمدیہ کے متعلق سب واقعات نہایت عمدگی سے محفوظ کر دیئے ہیں۔۲ - سيرة خاتم النبین ، جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت طیبہ کی ایک 66 نہایت ہی مستند کتاب ہے اور افادیت کے لحاظ سے یکتا ہے۔یہ کتاب تین مشتمل ہے۔حصص : ۳۔سیرت المہدی“ یہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے متعلق آپ علیہ السلام کے صحابہ کی روایات کا مجموعہ ہے اور حضور علیہ السلام کی سیرت اور جماعت کی تاریخ کے لئے ایک خزانہ کا حکم رکھتی ہے۔یہ کتاب تین حصوں پر مشتمل ہے۔۴۔امتحان پاس کرنے کے گر آپ نے اس رسالہ میں ۲۵ گر ایسے بتائے ہیں۔جن پر عمل کر نے والے طالب علم یقینا چھے نہروں پر کامیاب ہو سکتے ہیں۔سید نا حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد خلیفہ اسیح الثانی حضرت مرزا بشیر احمد صاحب اور حضرت مرزا شریف احمد صاحب یعنی تینوں بھائیوں کیلئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے یوں دعا کی جس کے پورا ہونے کے ہم سب شاہد ہیں۔یہ تینوں تیرے بندے رکھیو نہ ان کو گندے کر ان سے دور یا رب دنیا کے سارے پھندے رہیں ہمیشہ کریو نہ ان کو مندے یہ روز کر مبارک سُبحَانَ مَنْ يَرَانِي چنگے اے واحد یگانہ اے خالق زمانه