کامیابی کی راہیں (حصہ دوم) — Page 6
0 ما 5 صف کے بائیں طرف کھڑا ہونا چاہئے۔2۔صف میں ایک دوسرے سے مل کر کھڑا ہونا چاہئے اور دو نمازیوں کے درمیان جگہ خالی نہیں ہونی چاہئے۔3۔نماز پڑھتے وقت نگاہ سجدہ کی جگہ پر ہونی چاہئے اور ادھر اُدھر دیکھنا بات کرنا اور ہنسنا سخت منع ہے۔4۔امام کی پوری پوری پیروی ضروری ہے۔اس کے رکوع میں جانے سے پہلے نہ رکوع میں جانا چاہئے اور نہ سجدہ میں اور نہ ہی امام سے پہلے سر اٹھایا جائے۔5۔سلام پھیرنے کے بعد مندرجہ ذیل دعا پڑھنی چاہئے۔اللَّهُمَّ اَنْتَ السَّلَامُ وَمِنكَ السَّلَامُ تَبَارَكْتَ يَا ذَالْجَلَالِ وَالْإِكْرَامِ۔اے اللہ ! تو سلامتی والا ہے اور تیری طرف سے ہی سلامتی آتی ہے۔اے جلال اور بزرگی والے (خدا) تو بڑی برکت والا ہے۔6۔نمازی کے آگے سے گذرنا منع ہے۔7۔نماز آہستہ آہستہ اور وقار کے ساتھ پڑھنی چاہئے۔8۔نمازی نماز سے فارغ ہو کر ذکر الہی کرے اور یہ کلمات اسے پڑھنے چاہئیں۔33 بار سُبحن الله اللہ تعالیٰ پاک ہے۔33 بار الحَمْدُ لِلَّهِ سب تعریفیں اللہ تعالیٰ کیلئے ہیں۔34 بار اللهُ أَكْبَر اللہ سب سے بڑا ہے۔www۔alislam۔org نماز جنازه 66 1 - جب امام پہلی بار الله اكبر “ کہے تو مقتدی بھی اس کے ساتھ تکبیر کہہ کر ہاتھ سینہ پر باندھ لیں پھر ثنا ء اور سورۃ فاتحہ پڑھیں۔2۔جب امام دوسری بار اللہ اکبر کہے تو تکبیر کہہ کر درودشریف پڑھیں۔3۔جب امام تیسری بار اللہ اکبر“ کہے تو تکبیر کہہ کر یہ دعا پڑھیں۔دعاء جنازه اللَّهُمَّ اغْفِرُ لِحَيْنَا وَمَيِّتِنَا وَشَاهِدِنَا اے اللہ بخش دے ہمارے زندوں کو اور ہمارے مُردوں کو اور ہمارے حاضر کو وَغَائِبِنَا وَصَغِيْرِنَا وَكَبِيْرِنَا وَذَكَرِنَا وَ انْثَنَا اور ہمارے غائب کو اور ہمارے چھوٹوں کو اور ہمارے بڑوں کو اور ہمارے مردوں کو اور ہماری عورتوں کو اللَّهُمَّ مَنْ أَحْيَيْتَهُ مِنَّا فَأَحْيِهِ عَلَى الْإِسْلَامِ اے اللہ ہم میں سے جن کو تو زندگی دے انہیں اسلام پر زندہ رکھیں وَمَنْ تَوَفَّيْتَهُ مِنَّا فَتَوَفَّهُ عَلَى الْإِيْمَانِ اور جن کو تُو وفات دے ہم میں سے انہیں ایمان کی حالت میں وفات دینا اللَّهُمَّ لَا تَحْرٍ مُنَا أَجْرَهُ وَلَا تَفْتِنًا بَعْدَهُ اے اللہ ہمیں اس ( مرحوم کے نیک اعمال) کے اجر سے محروم نہ رکھنا اور نہ اس کے بعد کسی ابتلاء میں ڈالنا 4۔جب امام چوتھی بار اللہ اکبر کہے تو تکبیر کہہ کر امام کے سلام پھیرنے کے ساتھ سلام پھیر لیں۔اگر میت موجود نہ ہو اور کسی وجہ سے اس کی نماز جنازہ نماز جنازہ غائب پڑھنا ضروری ہو تو اسے نماز جنازہ غائب کہا جاتا ہے۔اس کا بھی طریق وہی ہے جو پہلے ذکر کیا جا چکا ہے۔