کامیابی کی راہیں (حصہ دوم) — Page 7
8 7 1۔نماز جنازہ پڑھنے کا بڑا ثواب ہے۔نماز جنازہ کا ثواب 2۔جنازہ کو کندھا دینا ثواب کا موجب ہے۔3۔جنازہ کے ساتھ قبرستان میں جانے اور تدفین تک وہاں ٹھہر نے سے دوہرا ثواب ملتا ہے۔4۔قبر پر مٹی ڈالنا بھی ثواب کا موجب ہے۔حدیث آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی باتیں صحابہ غور سے سنتے اور دوسرے ساتھیوں کو سنایا کرتے تھے مثلاً حضرت ابو ہریرہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے دروازہ کے پاس مسجد میں بیٹھے رہتے۔جو نہی حضور صلی اللہ علیہ وسلم باہر آتے وہ آپ ﷺ کے ساتھ ہو لیتے اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی باتیں سنتے۔اس طرح کی سب سے زیادہ حدیثیں حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان فرمائی ہیں۔ان حدیثوں کو ترتیب دے کر کتب میں جمع کرنے کی ابتداء حضرت امام مالک رحمۃ اللہ علیہ نے دوسری صدی ہجری میں فرمائی۔( گو اس سے پہلے بھی کئی صحابہ احادیث کو لکھ کر رکھ لیا کرتے تھے البتہ باقاعدہ کتاب کی صورت میں اس کی شہرت اس وقت ہوئی ) پھر حضرت امام بخاری امام مسلم امام ترندی امام ابنِ ماجہ امام ابو داؤد اور امام نسائی نے بڑی محبت اور محنت سے احادیث جمع کیں۔یہ چھ کتب ہیں جن کو صحاح ستہ کہا جاتا ہے۔دین اور دنیا کی زندگی کو کامیاب بنانے کیلئے حدیثوں کا علم حاصل کرنا اور ان پر عمل کرنا ضروری ہے۔www۔alislam۔org چہل احادیث دوسری کتاب میں دس حدیثیں بیان ہو چکی ہیں اور یہاں دس اور حدیثیں (حدیث نمبر 11 تا 20 ) درج ہیں۔11 - السَّلَامُ قَبْلَ الْكَلَامِ بات کرنے سے پہلے سلام کرنا چاہئے۔12 - خَيْرُ الزَّادِ التَّقْوى 13 - اَلْيَدُ الْعُلَيَا خَيْرٌ مِّنَ الْيَدِ السُّفَلیٰ دینے والا ہاتھ لینے والے ہاتھ سے بہتر ہے۔14 - السَّعِيدُ مَنْ وُعِظَ بِغَيْرِهِ نیک بخت وہی ہے جو دوسروں سے نصیحت حاصل کرے۔15 - لَيْسَ مِنَّا مَنْ غَشَّنَا بہترین تو شہ تقویٰ ہے۔جو ہمیں دھوکا دے اس کا ہم سے کوئی واسطہ نہیں۔16 - طَلَبُ الْعِلْمِ فَرِيضَةٌ عَلى كُلِ علم حاصل کرنا ہر مسلمان مرد اور عورت پر فرض ہے۔مُسْلِمٍ وَّ مُسْلِمَةٍ 17 - لَوْ كَانَ الْإِيْمَانُ مُعَلَّقًا بِالثَّرَيَّا اگر ایمان ثریا ستارے کی طرف بھی اٹھ جائے لَنَالَهُ رَجُلٌ مِّنْ هَؤُلَاءِ تو ان میں سے * (یعنی سلمان فارسی کی نسل 18 - الْحَيَاءُ خَيْرٌ كُلُّهُ کا ایک آدمی اسے واپس لے آئے گا۔حیا سرا سر خیر و برکت ہے۔19 - لَا يَدُ خُلُ الْجَنَّةَ عَاقِ والدین کا نافرمان جنت میں داخل نہیں ہوتا۔20 - الصدق يُنْجِی الْكَذِبُ يُهْلِكُ سچ نجات دیتا ہے اور جھوٹ ہلاک کرتا ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت سلمان فارسی کی طرف اشارہ کر کے یہ الفاظ فرمائے۔