کامیابی کی راہیں (حصہ دوم) — Page 20
34 33 33 21 - صَادَفَتَهُمْ قَوْمًا كَرَوْثٍ ذِلَّةٌ فَجَعَلْتَهُمْ كَسَبِيكَةِ الْعِقَيَانِ تو نے انہیں گوبر کی طرح ذلیل قوم پایا تو تو نے انہیں خالص سونے کی ڈلی کی مانند بنادیا۔22- حَتَّى انثنى بَر كَمِثْلِ حَدِيقَه عَذَبِ الْمَوَارِدِ مُثْمِرِ الْأَغْصَانِ یہاں تک کہ خشک ملک اس باغ کی مانند ہو گیا۔جس کے چشمے شیریں ہوں اور جس کی ڈالیں پھلدار ہوں۔23 - عَادَتْ بِلَا دُالْعُرْبِ نَحْوَ نَضَارَةٍ بَعْدَ الْوَجَى وَالْمَحْلِ وَالْخُسْرَانِ ملک عرب خشک سالی قحط اور تباہی کے بعد شاداب ہو گیا۔24- كَانَ الْحِجَارُ مُغَازِلَ الْغِزَلان فَجَعَلْتَهُمْ فَانِينَ فِي الرَّحْمَانِ اہل حجاز آھو چشم عورتوں سے عشق بازی میں لگے ہوئے تھے سو تو نے انہیں خدائے رحمان ( کی محبت ) میں فانی بنا دیا۔25 - شَيْتَان كَانَ الْقَوْمُ عُمُيًا فِيهِمَا حَسْوُ الْعُقَارِ وَكَفَرَة النِّسْوَان دو باتیں تھیں جن میں قوم اندھی ہو رہی تھی یعنی مزے لے لے کر شراب نوشی اور بہت سی عورتیں رکھنا۔www۔alislam۔org قرآنی آیات حضرت محمد رسول الله الله وَمَا أَرْسَلْنكَ إِلَّا رَحْمَةً لِلْعَلَمِينَ (اے محمد ﷺ) ہم نے تجھے دنیا کیلئے صرف رحمت بنا کر بھیجا ہے۔لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِي رَسُولِ اللَّهِ أَسْوَةٌ حَسَنَةٌ وَإِنَّكَ لَعَلَى خُلُقٍ عَظِيمٍ تمہارے لئے اللہ کے رسول میں ایک اعلیٰ نمونہ ہے۔اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم تو اپنی تعلیم اور عمل میں نہایت اعلیٰ درجہ کے اخلاق پر قائم ہے۔3 وَمَا الكُمُ الرَّسُولُ فَخُذُوهُ وَمَا نَهَكُمْ عَنْهُ فَانْتَهُوا اور اللہ کا رسول جو کچھ تم کو دے اس کو لے لو اور جس سے منع کرے اس سے رک جاؤ إِنَّ اللَّهَ وَ مَلِئِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى النَّبِيِّ اللہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر اپنی رحمت نازل کر رہا ہے اور اس کے فرشتے (آپ کیلئے دعائیں کر رہے ہیں ) حدیث خُلُقُ نَبِيِّ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْقُرْآنُ (مسلم) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاق قرآن کے مطابق ہیں۔فرمودات حضرت مسیح موعود علیہ السلام تمام آدم زادوں کیلئے اب کوئی رسول اور شفیع نہیں مگر محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کشتی نوح روحانی خزائن جلد 19 صفحہ 13 )