کامیابی کی راہیں (حصہ دوم)

by Other Authors

Page 13 of 47

کامیابی کی راہیں (حصہ دوم) — Page 13

20 20 19 ستمبر : حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ڈاکٹر ڈوئی (امریکہ ) کو مباہلہ کا چیلنج دیا اور اس کی ہلاکت کی پیشگوئی کی۔۲۱۔اکتوبر ہفت روزہ ” البدر“ کا اجراء ہوا۔نومبر : حضرت صاحبزادہ عبداللطیف صاحب آف کا بل قادیان تشریف لائے۔١٩٠٣ء جنوری: حضرت صاحبزادہ عبداللطیف صاحب کی قادیان سے کا بل واپسی۔۲۸ مئی: قادیان میں تعلیم الاسلام کالج کا افتتاح حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ارشاد پر حضرت مولانا نورالدین صاحب نے فرمایا۔پہلے پرنسپل حضرت مولانا شیر علی صاحب تھے۔۱۴۔جولائی: حضرت صاحبزادہ عبداللطیف صاحب کابل میں احمدیت پر قربان ہو گئے۔اس سال حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پیشگوئی کے مطابق پنجاب میں کثرت سے طاعون کی بیماری پھیلی اور بہت سے افرا د سلسلہ احمدیہ میں داخل ہوئے۔۱۹۰۴ء ۲۔نومبر : سیالکوٹ شہر میں جلسہ عام میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا مضمون لیکچر سیالکوٹ سنایا گیا۔۱۹۰۵ء ۴۔اپریل : حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پیشگوئی کے مطابق کانگڑہ میں قیامت خیز زلزلہ آیا۔www۔alislam۔org س مئی: حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو الہام ہوا آہ نادر شاہ کہاں گیا یہ پیشگوئی ۸ نومبر ۱۹۳۳ء کو افغانستان میں پوری ہوئی۔۲۴۔اکتوبر : حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے دہلی میں اولیاء اللہ کی قبور پر دعا کی۔۲۰ دسمبر : حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے رسالہ ” الوصیت“ شائع فرمایا۔بہشتی مقبرہ کے قیام اور اس میں دفن ہونے کی شرائط کا اعلان۔حضرت مولوی عبد الکریم صاحب سیالکوٹی رضی اللہ عنہ کی وفات۔١٩٠٦ء ۲۹ جنوری: حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے صدر انجمن احمد یہ قائم فرمائی۔جنوری: مدرسہ احمدیہ کا آغاز مدرسہ تعلیم الاسلام کی دینیات شاخ کی شکل میں ہوا۔۱۱ فروری تقسیم بنگال کی تنسیخ کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا الہام جو۱۲ دسمبر ۱۹۱۱ء کو پورا ہوا۔۴۔اپریل: حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پیشگوئی کے مطابق حضور علیہ السلام کے مخالف چراغ دین جمونی کی ہلاکت ہوئی۔جولائی: رسالہ تعلیم الاسلام کا اجراء۔ایڈیٹر حضرت سید سرور شاہ صاحب۔دسمبر : جلسہ سالانہ میں ۲۵۰۰ افراد کی شمولیت۔حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب رضی اللہ عنہ نے جلسہ سالانہ پر پہلی دفعہ تقریر کی۔١٩٠٧ء جنوری: حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے مخالف سعد اللہ لدھیانوی کی طاعون سے ہلاکت ہوئی۔فروری: حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے مخالف اخبار شجھ چشتک کے عملہ کی طاعون