کامیابی کی راہیں (حصہ دوم)

by Other Authors

Page 10 of 47

کامیابی کی راہیں (حصہ دوم) — Page 10

14 13 تاریخ احمدیت ۱۸۸۹ء ۱۲ جنوری حضرت مرزا غلام احمد قادیانی علیہ السلام نے دس شرائط بیعت کا اعلان کیا۔۲۳ مارچ: حضرت مرزا غلام احمد قادیانی علیہ السلام نے لودھیا نہ شہر میں حضرت صوفی احمد جان صاحب کے مکان واقع محلہ جدید میں پہلی بیعت لی اور جماعت احمدیہ کا آغا ز فرمایا۔سب سے پہلے بیعت کرنے والے حضرت حکیم مولوی نورالدین صاحب رضی اللہ عنہ تھے۔( حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی وفات کے بعد خلیفہ اسیح الاوّل منتخب ہوئے) ١٨٩٠ء حضرت مرزا غلام احمد قادیانی علیہ السلام نے دعویٰ مسیحیت فرمایا۔حضرت حکیم مولوی نور الدین رضی اللہ عنہ نے شاتم رسول صلی اللہ علیہ وسلم مشہور ہندو پنڈت لیکھرام کی کتاب تکذیب براہین احمدیہ کے جواب میں تصدیق براہین احمد یہ شائع کی۔١٨٩١ء ۲۰ مئی: حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے پادریوں کو ” وفات مسیح پر تبادلہ خیالات کی دعوت دی۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے مہدی معہود ہونے کا دعویٰ فرمایا۔۲۰ تا ۲۹ جولائی: حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے مشہور اہل حدیث مولوی محمد www۔alislam۔org حسین صاحب بٹالوی سے مباحثہ فرمایا جو الحق لدھیانہ کے نام سے شائع ہوا ( یہ مولوی حضور کا سخت مخالف تھا۔) ۲۷ دسمبر : جماعت احمدیہ کا پہلا جلسہ سالانہ مسجد اقصی قادیان میں ہوا جس میں ۷۵ افراد شریک ہوئے۔(اب تک یہ جلسہ سالانہ با قاعدہ قادیان میں ہورہا ہے) ۱۸۹۲ء ۱۰ دسمبر : حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے علماء کو پہلی بار مباہلہ کی دعوت عام دی۔۲۹٬۲۸۴۲۷ دسمبر : جماعت احمدیہ کا دوسرا جلسہ سالانہ ہوا۔جس میں 327 احباب نے شرکت کی۔١٨٩٣ء جنوری: حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو ایک رات میں عربی زبان کے چالیس ہزار مادے سکھائے گئے۔حضرت خواجہ غلام فرید صاحب چاچڑاں شریف نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو خراج عقیدت پیش کیا۔فروری: حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ملکہ وکٹوریہ کو پیغام حق دیا۔اپریل: حضرت حکیم مولانا نورالدین صاحب اپنا بھیرہ کا گھر بار چھوڑ کر خدا کی خاطر مستقل طور پر قادیان آگئے اور الدار ( حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا مکان ) میں رہائش اختیار کی۔۱۸۹۴ء ۲۰ مارچ: آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشگوئی کے مطابق ۱۳ رمضان ۱۳۱۱ ھ کو حضرت امام مہدی علیہ السلام کی تصدیق کیلئے چاند گرہن کا نشان ظاہر ہوا۔