کامیابی کی راہیں (حصہ اوّل) — Page 27
43 42 قرآن مجید قرآن مجید اللہ تعالیٰ کا کلام ہے جو اس نے دنیا کے تمام انسانوں کی ہدایت کیلئے نازل کیا۔اس سے ہر انسان کو ایسی ہی محبت ہونی چاہئے۔جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں۔دل میں یہی ہے ہر دم تیرا صحیفہ چوموں قرآں کے گرد گھوموں کعبہ مرا یہی ہے " قرآن مجید سب سے آخری آسمانی کتاب ہے جو کبھی منسوخ نہ ہوگی۔اس میں انسان کی ساری ضرورتیں بیان کی گئی ہیں۔اور قیامت تک سب انسانوں کے لئے اس کے حکموں پر عمل کرنا فرض ہے۔www۔alislam۔org سُوْرَةُ الْإِخْلَاصِ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ اللہ کے نام کے ساتھ جو بہت رحم کرنے والا بار بار رحم کرنے والا ہے قُلْ هُوَ اللَّهُ اَحَدٌهُ اللَّهُ الصَّمَدُ تو کہہ وہ اللہ ایک ہے اللہ بے نیاز ہے لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدُهُ وَلَمْ يَكُن لَّهُ كُفُوًا اَحَدٌ 8 نہ اس نے کسی کو جنا اور نہ وہ جنا گیا اور نہیں ہے اس کا ہمسر کوئی بھی سُوْرَةُ الْفَلَقِ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ اللہ کے نام کے ساتھ جو بہت رحم کرنے والا بار بار رحم کرنے والا ہے قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ 6 (ہم ہر زمانہ کے مسلمان سے کہتے ہیں کہ ) تو ( دوسرے لوگوں سے ) کہتا چلا جا کہ میں مخلوقات کے رب سے (اس کی ) پناہ طلب کرتا ہوں۔مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ اس کی ہر مخلوق کی ( ظاہری و باطنی ) برائی سے بچنے کیلئے ) وَمِنْ شَرِّ غَاسِقٍ إِذَا وَقَبَ هُ اور اندھیرا کرنے والے کی ہر شرارت سے بچنے کیلئے ) جب وہ اندھیرا کر دیتا ہے وَمِنْ شَرِّ النَّفْفْتِ فِي الْعُقَدِ 8 اور تمام ایسے نفوس کی شرات سے بچنے کیلئے بھی ) جو باہمی تعلقات کی ) رگرہ میں (تعلق تڑوانے کی نیت سے ) پھونکیں مارتے ہیں۔