کامیابی کی راہیں (حصہ اوّل)

by Other Authors

Page 21 of 41

کامیابی کی راہیں (حصہ اوّل) — Page 21

31 30 صبح کی اذان میں حَيَّ عَلَی الْفَلَاحِ کے بعد الصَّلوةُ خَيْرٌ مِّنَ النَّوْمِ ( نماز نیند سے بہتر ہے ) دوبار کہتے ہیں۔اذان کے بعد درود شریف اور یہ دعا پڑھی جاتی ہے۔اللَّهُمْ رَبَّ هَذِهِ الدَّعْوَةِ السَّامَّةِ وَالصَّلوةِ الْقَائِمَةِ آتِ مُحَمَّدَ الْوَسِيْلَةَ وَالْفَضِيلَةَ وَالدَّرَجَةَ الرَّفِيعَةَ وَابْعَثُهُ مَقَامًا مَّحْمُودَ نِ الَّذِي وَعَدْتَهُ إِنَّكَ لَا تُخْلِفُ الْمِيعَادِ اے اس کامل پکار اور قائم ہونے والی نماز کے رب۔محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنا قرب اور بزرگی عطا کر اور آپ کا درجہ بلند کر اور آپ کو وہ مقام محمود عطا کر جس کا تو نے انہیں وعدہ دیا ہے یقینا تو وعدہ خلافی نہیں کرتا۔www۔alislam۔org وضو کی حکمت وضو 1۔وضو سے سستی اور غفلت دور ہو جاتی ہے۔-2۔جسم میں تازگی اور مستعدی آجاتی ہے۔-3 عبادت الہی کیلئے توجہ اور یکسوئی حاصل ہوتی ہے۔4۔اس ظاہری پاکیزگی سے باطنی طہارت کی طرف توجہ ہوتی ہے۔گویا ایک طرح سے تصویری زبان میں انسان یہ دعا کرتا ہے کہ جس طرح یہ ظاہری پانی ان اعضاء کی میل کچیل کو دور کر رہا ہے اسی طرح تو بہ کا پانی اس باطنی میل کو دور کر دے جو ان اعضاء کی غلط کرداری کی وجہ سے چڑھ گئی ہے۔موجبات وضو (یعنی جن امور سے وضو کرنا ضروری ہو جائے) 1۔قضائے حاجت یعنی پیشاب پاخانہ کرنے یا پیشاب پاخانہ کے رستہ سے کسی اور رطوبت کے نکلنے۔2۔ہوا خارج ہونے۔3۔ٹیک لگا کر یا لیٹ کر سونے۔4۔بے ہوش ہو جانے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے۔ایسی صورت حال پیش آنے کے بعد جب نماز پڑھنی ہو تو پہلے وضو کیا جائے اور پھر نماز پڑھی جائے۔5۔اسی طرح قے آنے یا نکسیر پھوٹنے کے بعد بہتر ہے کہ نماز پڑھنے سے پہلے وضو کر لیا جائے۔اگر کسی کو ریح خارج ہوتے رہنے یا پیشاب قطرہ قطرہ گرتے رہنے یا استحاضہ یعنی حیض اور نفاس کے مقررہ دنوں کے علاوہ بھی خون جاری رہنے کی بیماری ہو اور اس