کامیابی کی راہیں (حصہ اوّل)

by Other Authors

Page 20 of 41

کامیابی کی راہیں (حصہ اوّل) — Page 20

28 29 29 کریں تا کہ دوسروں کی عبادت میں خلل نہ آئے۔نماز پڑھنے والوں کے آگے سے گزرنا سخت منع ہے۔ہ مسجد میں داخل ہونے کے بعد اگلی صفیں پہلے پر کریں۔اگر آپ بعد میں آئے ہیں تو لوگوں کے سروں اور کندھوں پر سے پھلانگتے ہوئے آگے جانے کی کوشش نہ کریں بلکہ جہاں جگہ ملے وہاں بیٹھ جائیں۔ہ مسجد میں اللہ کا نام لینے اور اس کی عبادت سے کسی کو منع نہیں کرنا چاہئے۔مسجد میں جوتے مقررہ جگہ پر رکھیں۔نماز پڑھنے کی جگہ پر جوتے پہن کر نہ پھریں۔ہ مسجد سے نکلتے وقت السلام علیکم کہیں بایاں پاؤں پہلے باہر رکھیں مگر جوتا دائیں پاؤں میں پہلے پہنیں اور یہ دعا پڑھیں۔بِسْمِ اللَّهِ الصَّلَوةُ وَالسَّلَامُ عَلَى رَسُوْلِ اللَّهِ اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي ذُنُوبِي وَافْتَحْ لِي أَبْوَابَ فَضْلِكَ جولوگ چھوٹے بچوں کو مسجد لے کر جاتے ہیں چاہئے کہ وہ انہیں اپنے پاس بٹھا ئیں اور ان پر نگاہ رکھیں تا کہ دوسروں کی عبادت (نماز۔وغیرہ ) میں خلل نہ ہو۔اذان اسلام میں نماز باجماعت پڑھی جاتی ہے جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔اَقِيمُوا الصلوة کہ نماز قائم کرو یعنی با جماعت نماز ادا کرو۔لہذا لوگوں کو نماز کیلئے بلانے کو کوئی مناسب طریق مقرر کرنا ضروری تھا اس غرض کیلئے اذان کا طریق جاری کیا گیا جسے سُن کر مسلمان نماز ادا کرنے کیلئے مسجد میں جمع ہو جاتے ہیں۔جب اذان کہنی ہو تو شہادت کی انگلیاں کانوں میں رکھ کر قبلہ کی طرف منہ کر کے کھڑے ہو جاؤ اور بلند آواز سے یہ الفاظ کہو۔اللهُ أَكْبَر - اللهُ أَكْبَر اللہ سب سے بڑا ہے۔اللہ سب سے بڑا ہے اللهُ أَكْبَر - اللهُ أَكْبَر اللہ سب سے بڑا ہے۔اللہ سب سے بڑا ہے اَشْهَدُ اَنْ لا اله الا اللہ میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں اَشْهَدُ اَنْ لَّا إِلَهَ إِلَّا الله میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں اشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَّسُولُ الله میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد ﷺ اللہ کے رسول ہیں أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللہ میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد ﷺ اللہ کے رسول ہیں پھر دائیں طرف منہ کر کے حَيَّ عَلَى الصَّلوة www۔alislam۔org حَيَّ عَلَى الصَّلوة نماز کیلئے آؤ نماز کیلئے آؤ ( پھر بائیں طرف منہ کر کے ) حَيَّ عَلَى الْفَلَاحِ کامیابی کی طرف آؤ حَيَّ عَلَى الْفَلَاحِ کامیابی کی طرف آؤ اللهُ أَكْبَرِ اللَّهُ أَكْبَر اللہ سب سے بڑا ہے اللہ سب سے بڑا ہے لَا إِلهَ إِلَّا الله اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں