کامیابی کی راہیں (حصہ اوّل) — Page 19
27 26 نماز کی رکعتیں فجر کی نماز :۲سنتیں، ۲ فرض ظہر کی نماز سنتیں، ۴ فرض، ۲سنتیں عصر کی نماز : 4 فرض مغرب کی نماز : 3 فرض اور بعد میں 2 سنتیں عشاء کی نماز : 4 فرض 2 سنتیں اور 3 وخر نمازوں کے اوقات فجر کی نماز کا وقت پو پھٹنے سے لے کر سورج نکلنے تک۔ظہر کی نماز کا وقت دو پہر کے بعد ہر چیز کا سایہ ڈھلنے سے دوگنا ہونے تک۔عصر کی نماز کا وقت سایہ دوگنا ہونے سے سورج کی شعائیں زردی مائل ہونے تک مغرب کی نماز کا وقت سورج غروب ہونے کے وقت سے شفق قائم رہنے تک اور عشاء کی نماز کا وقت شفق کے ختم ہونے سے شروع ہو کر آدھی رات تک جاری رہتا ہے۔اوقات ممنوعه 1۔جب سورج نکل رہا ہو۔2۔جب سورج غروب ہو رہا ہو۔3۔جب سورج عین سر پر ہو۔فجر کی نماز پڑھنے کے بعد سورج نکلنے تک اور عصر کی نماز پڑھنے کے بعد سورج غروب ہونے تک کوئی نفل نماز جائز نہیں۔یا درکھو کہ شفق اس سرخی کو کہتے ہیں جو سورج غروب ہونے کے بعد کچھ دیر تک آسمان پر دکھائی دیتی ہے اور سفیدی سورج نکلنے سے کچھ دیر پہلے ظاہر ہوتی ہے۔www۔alislam۔org مسجد کے آداب ہ مسجد میں پاک صاف ہو کر صاف ستھرا لباس پہن کر جانا چاہئے۔ہ مسجد میں داخل ہوتے ہوئے دایاں پاؤں پہلے اندر رکھیں اور مسجد میں داخل ہونے کی دعا پڑھیں۔بِسْمِ اللهِ الصَّلوةُ وَالسَّلَامُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي ذُنُوبِي وَافْتَحُ لِي أَبْوَابَ رَحْمَتِكَ ہ مسجد میں داخل ہو کر حاضرین کو مناسب آواز میں السلام علیکم کہیں۔ہ مسجد میں داخل ہونے کے بعد اگر وقت ہو تو دو نفل ادا کریں جنہیں تحیۃ المسجد کہا جاتا ہے۔لہسن، پیاز، مولی یا کوئی اور بد بودار چیز کھا کر یا گندے موزے اور گندا لباس پہن کر مسجد میں مت جائیں۔مسجد میں تھوکنا ناک صاف کرنا یا ایسی حرکت کرنا جو صفائی کے خلاف ہو منع ہے۔مسجد کو ہر قسم کی گندگی سے پاک صاف اور خوشبو دار رکھیں۔مسجد میں حلقے بنا کر مت بیٹھیں، مسجد میں خاموشی سے ذکر الہی کرتے رہیں اور غیر دینی باتیں کرنے سے گریز کریں۔نیز جب کوئی بات کرنی ضروری ہو تو آہستہ سے