کلید دعوت — Page 104
انگریز کا خود کاشتہ پودا ہے وہ تحریر درج ذیل ہے۔آپ فرماتے ہیں :- بعض فاسد اور بد اندیش جو بوجہ اختلاف عقیدہ یا کسی اور وجہ سے مجھ سے بغض اور عداوت رکھتے ہیں یا جو میرے دوستوں کے دشمن ہیں۔میری نسبت اور میرے دوستوں کی نسبت خلاف واقعہ امور گورنمنٹ عالیہ کے دل میں بد گمانی پیدا کردہ تمام جانفشانیاں پچاس سالہ میرے والد مرحوم مرزا غلام مرتضیٰ اور میرے حقیقی بھائی مرزا غلام قادر مرحوم کی جن کا تذکرہ سرکاری چھٹیات اور سریل گرفن کی کتاب تاریخ رئیسان پنجاب میں ہے۔اور نیز میری قلم کی وہ خدمات جو میرے اٹھارہ سال کی تالیفات سے ظاہر ہے۔سب کی سب ضائع اور برباد نہ جائیں اور خدانخواستہ سرکار انگریزی اپنے ایک قدیم وفادار اور غیر خواہ خاندان کی نسبت کوئی تکدر خاطر اپنے دل میں پیدا کرے۔اس بات کا علاج تو غیر ممکن ہے کہ ایسے لوگوں کا منہ بند کیا جائے کہ جو اختلاف مذہبی کی وجہ سے یا نفسانی حسد اور بغض اور کسی ذاتی غرض کے سب سے جھوٹی مخبری پر کمر بستہ ہو جاتے ہیں۔صرف یہ التماس ہے کہ سرکار دولت مدار ایسے خاندان کی نسبت جس کو پچاس برس کے متواتر تجربہ سے ایک وفادار جانثار خاندان ثابت کر چکی ہے اور جس کی نسبت گورنمنٹ عالیہ کے معزز حکام نے ہمیشہ مستحکم رائے سے اپنی چھٹیات میں یہ گواہی دی ہے کہ وہ قدیم سے سرکار انگریز سے پکے خیر خواہ اور خدمت گزار ہیں۔اس خود کاشتہ پودا کی نسبت نہایت حزم اور احتیاط اور تحقیق اور توجہ سے کام لے۔" داشتهار ۲۴ فروری ۱۸۹۸ء مندرجه تبلیغ رسالہ جلد نمبرے صفحہ ۲۰٬۱۹) اس اقتباس سے ظاہر ہے کہ حضرت بانی جماعت احمدیہ نے خود کو خود کاشتہ پودا قرار نہیں دیا بلکہ آپ کا یہ فقرہ اپنے خاندان کے متعلق ہے۔اگر کوئی کہے کہ حضرت بانی جماعت احمدیہ نے حکومت کی تعریف کیوں کی ہے ؟ واضح رہے کہ حضرت بانی جماعت احمدیہ نے عیسائی مذہب کی تعریف نہیں کی۔بلکہ ان کے مذہب اور مصنوعی خدا کو مردہ ثابت کیا ہے۔حضرت بانی جماعت احمد یہ فرماتے ہیں۔خوب یاد رکھو کہ بجز موت مسیح صلیبی عقیدہ پر موت نہیں آسکتی۔سو اس سے فائدہ کیا کہ برخلاف تعلیم قرآن اس کو زندہ سمجھا جائے۔اس کو مرنے دو تمامیہ دین زندہ ہو " (کشتی نوح صفحه (۱۵) پھر فرمایا یہ تم بیٹی کو مرنے دو کہ اس میں اسلام کی حیات ہے۔" (المقومات جلد و هم صفحه ۴۵۸) پھر فرمایا بہ عیسویت ایک کمزور مذہب ہے۔اس واسطے سائنس کے آگے فور اگر گیا ہے لیکن اسلام طاقتور ہے یہ اس پر غالب آئے گا انشاء اللہ تعالٰی۔انگریز کی تعریف کا پس منظر المفوظات جلد نمبرے صفحہ ۳۸۸) حضرت بانی جماعت احمدیہ نے انگریز حکومت کے عدل و انصاف کی تعریف فرمائی ہے۔اس کی وجہ یہ