کلام محمود — Page 252
۲۵۲ JAP بڑھتی رہے خُدا کی محبت خدا کرے حاصل ہو تم کو دید کی لذت خُدا کرے توحید کی ہولب پر شہادت خدا کرے ایمان کی ہو دل میں حلاوت خُدا کرے پڑ جائے ایسی نیکی کی عادت خُدا کرے سرزد نہ ہو کوئی بھی شرارت خُدا کرے حاکم رہے دلوں پر شریعیت خدا کرے حاصل ہو مصطفے کی رفاقت خُدا کرے مٹ جائے دل سے زنگ زالت خُدا کرے آجائے پھر سے دور شرافت خُدا کرے ل بجائیں تم کو زہد و امانت خدا کرے مشہور ہو تمہاری دیانت خُدا کرے بڑھتی ہے ہمیشہ ہی طاقت خدا کرے جموں کو چھو نہ جائے نقابت خُدا کرے مل جائے تم کو دین کی دولت خُدا کرے چمکے فلک پہ تارہ قسمت خُدا کرے مل جائے جو بھی آپ کے مصیبت خُدا کرے پہنچے نہ تم کو کوئی اذیت خُدا کرے منظور ہو تمھاری اطاعت خُدا کرے مقبول ہو تمھاری عبادت خُدا کرے سُن سے بنائے حق کو یہ اُمت خُدا کرے پکڑے بزور دامن ملت خُدا کرے چھوٹے کبھی نہ جام سخاوت خُدا کرے ٹوٹے کبھی نہ پائے صداقت خُدا کرے رامنی رو خدا کی قضا پر ہمیش تم سب پر نہ آئے صرف شکایت خُدا کرے احسان و لطف عام رہے سب جہان پر کرتے رہو ہر اک سے مروت خُدا کرے گہوارہ علوم تمھارے نہیں قلوب پھٹکے نہ پاس تک بھی جہالت خُدا کرے اخبار الفضل مبله ۹ یکم جنوری شانه ربوه ن پاکستان