کلام محمود

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 253 of 302

کلام محمود — Page 253

۲۵۲ بدیوں سے پہلو اپنا بچاتے رہو مدام تقولی کی راہیں طے ہوں مجلت خُدا کرے سننے لگے کہ بات تمھاری بذوق و شوق دنیا کے دل سے دور ہو نفرت خُدا کرے اخلاص کا درخت بڑھے آسمان تک بڑھتی رہے تمہاری ارادت خُدا کرے پھیلاؤ سب جہان میں قولِ رسول کو حاصل ہو شرق و غرب میں سطوت خُدا کرے پایاب ہو تمھارے لیے بحر معرفت کھل جائے تم پہ راز حقیقت خُدا کرے اٹھا ر ہے ترقی کی جانب قدم ہمیش ٹوٹے کبھی تمھاری نہ ہمت خُدا کرے تبلیغ دین و نشر ہدایت کے کام پر مائل رہے تمھاری طبیعت خُدا کرے سایہ فگن رہے وہ تمھارے وجود پر - شامل رہے خدا کی عنایت خُدا کرے زندہ رہیں علوم تمھارے جہان نہیں پایندہ ہو تمھاری لیاقت خُدا کرے سوسو حجاب میں بھی نظر آئے اُس کی شان تم کو عطا ہو ایسی بصیرت خُدا کرے ہر گام پر فرشتوں کا لشکر ہو ساتھ ساتھ ہر ملک میں تمہاری حفاظت خدا کرے قرآن پاک ہاتھ میں ہو دل میں نور ہو مل جائے مومنوں کی فراست خُدا کرے قبال کے بچھائے ہوئے بال توڑ دو حاصل ہو تم کو ایسی ذہانت خُدا کرے پرواز ہو تمھاری نہ افلاک سے بند پیدا ہو بازوؤں میں وہ قوت خُدا کرے بطما کی وادیوں سے جو نکلا تھا آفتاب بڑھتا رہے وہ نور نبوت خُدا کرے قائم ہو پھر سے حکم محمد جہان میں ضائع نہ ہو تمہاری یہ محنت خُدا کرے تم ہو خُدا کے ساتھ خدا ہو تمہارے ساتھ ہوں تم سے ایسے وقت میں خصت خُدا کرے خدا راک وقت آئے گا کہ کہیں گے تمام لوگ رمت کے اس فدائی پہ رحمت خُدا کرے