کلام محمود — Page 267
سمجھتے ہو کہ یہ سب کچھ ہمارے ساتھ کیوں ہو گا ؟ یہ عظیم ناروا کس وجہ سے ہم پر روا ہو گا؟ ہمارا مجرم بس یہ ہے کہ ہم ایمان رکھتے ہیں کہ جب ہو گا اسی اُمت سے پیدا رہنما ہو گا نہ آئے گا مسلمانوں کا رہبر کوئی باہر سے جو ہو گا خود مسلمانوں کے اندر سے کھڑا ہو گا ہمارے سید و مولا نہیں محتاج غیروں کے قیامت تک بس اب دُورہ اُنہی کے فیضن کا ہوگا جو اپنی زندگی اُن کی غلامی میں گزارے گا بنے گا رہنمائے قوم فخر الانبیاء ہوگا