کلام محمود

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 153 of 302

کلام محمود — Page 153

اے چاند تجھ میں نورِ خدا ہے چمک رہا جس سے کہ جامہ حسن ترا ہے چھلک رہا تیری زمین پاک سے لوٹ گناہ سے محفوظ خاک ہے تری ہر د سیاہ سے توزیر تابش رخ انور ہے روز و شب حکمت کدہ میں لوٹ رہا ہوں میں ہم یہ لب قرآن پاک میں بھی ترا نام نور ہے کیف و سال سے ترا دل پر سرور ہے گم گشتہ راہ کے لیے تو خضر راہ ہے تیری نیا - رفیق ازل کی نگاہ ہے تجھ میں جمال یار کی پاتا ہوں میں جھلک اٹھتی ہے جس کو دیکھ کے دل میں نے کسک ڈوری کو اپنی دیکھ کے میں شرمسار ہوں عاشق تو ہوں پہ حرص و ہوا کا شکار ہوں آ اک شعاع نور کی مجھ پر بھی ڈال دے تاریکی گناہ سے باہر نکال دے اخبار الفضل جلد ۲۳ - ۱۳ جولائی کا ر جولائی ۳۵