کلام اللہ کا مرتبہ اور حضرت مصلح موعود ؓ

by Other Authors

Page 92 of 178

کلام اللہ کا مرتبہ اور حضرت مصلح موعود ؓ — Page 92

۹۲ اس آیت میں بتایا گیا ہے کہ دل تو الگ رہا اگر کوئی شخص اسلام کی تفصیلات سے ناواقف ہو اس نے اسلام کے صرف ظاہری آداب سیکھے ہوں تو وہ اپنے آپ کو مسلمانوں میں سے ظاہر کرے تب بھی اس کو یہ کہنا کہ تو مسلمان نہیں، جائز نہیں اور فرماتا ہے کہ جو شخص ایسے شخص کو غیر مسلم کہتا ہے وہ درحقیقت اس کو ٹوٹنے کی خاطر راستہ کھولتا ہے۔یہ لے آیت رَبِّ ارتي انظر اليك (اعراف : ۱۲۲) کی وجد آفریں تفسیر ملاحظہ ہو: ر میرا اپنا یہ خیال ہے گو یہ خیال ایک ذوقی نظر یہ ہے کہ جس وقت کو مینار پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق حضرت موسیٰ کو بشارت دی گئی (دیکھو استثنا باب ۱۸ آیت ۱۸) اور انہیں معلوم ہوا کہ ایک عظیم الشان نبی میرے بعد پیدا ہونے والا ہے تو اُنکے دل میں یہ معلوم کرنے کی خواہش پیدا ہوئی کہ وہ کونسی تجلی ہو گی جو اس نبی پر ظاہر کی جائے گی جس پر انہوں نے عرض کیا رب ارنی انظر اليك ذرا مجھ پر بھی وہ محمدی تجلی ظاہر فرما تا کہ میں بھی تو دیکھوں کہ اس پر تو کس شان سے ظاہر ہو گا۔اس کا انہیں یہ جواب دیا گیا کہ ایسا نہیں ہو سکتا ہ شخص اپنے مناسب حال ہی تجلی دیکھ سکتا ہے۔ه مسئله وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ اصل 4