کلام اللہ کا مرتبہ اور حضرت مصلح موعود ؓ — Page 30
بدھ یکی سورہ غاشیہ کا درس دینے کے لئے مسجد مبارک میں آیا یکس نے درس سورہ غاشیہ کا دینا تھا مگر میں غور سورۂ فجر پر کر رہا تھا۔اسی ذہنی کشمکش میں میں نے عصر کی نماز پڑھانی شروع کی اور میرے دل پر ایک بوجھ تھا لیکن خدا تعالیٰ کی قدرت ہے کہ جب یکی عصر کی نماز کے آخری سجدے سے سر اُٹھا رہا تھا تو ابھی سر زمین سے ایک بالشت بھر اُونچا آیا ہو گا کہ ایک آن میں یہ سورت مجھ پر حل ہو گئی۔پہلے بھی کئی دفعہ ایسا ہوا ہے کہ سجدہ کے وقت خصوصا نماز کے آخری سجدہ کی حالت میں اللہ تعالے نے بعض آیات کو مجھ پر حل کر دیا مگر اس دفعہ بہت ہی زبر دست تقسیم تھی کیونکہ وہ ایک نہایت مشکل اور نہایت وسیع مضمون پر حاوی تھی۔چنانچہ جب یکی نے عصر کی نماز کا سلام پھیرا تو بے تحاشا میری زبان سے الحمد للہ کے الفاظ بلند آواز سے نکل گئے یا اے ۵ - قرآن مجید نے صفات الہیہ کا جو مکمل نقشہ کھینچا ہے اس کی تفصیل آپ پر ایک پر از عرفان رویا میں ظاہر کی گئی جس سے انسان پر وجد کی سی کیفیت طاری ہو جاتی ہے۔فرماتے ہیں :۔ایک دفعہ میں نے رویا میں دیکھا کہ ایک جرمن نومسلم نے مجھ سے له تفسیر کبیر جز چهارم نصف اول صدا ۴۸۵ - ۳۸۳