کلام اللہ کا مرتبہ اور حضرت مصلح موعود ؓ — Page 141
امریکہ کے ایٹم بم کچھ کر سکتے ہیں نہ ایک بم (BOMB۔4 کچھ کر سکتے ہیں نہ روس کی مدد کچھ کر سکتی ہے۔یہ خدا کی تقدیر ہے یہ تو ہو کر رہتی ہے چاہے دنیا کتنا زور لگا لے لے اب یکی ایک ایسا تفسیری نمونہ پیش کرتا ہوں جس سے قرآن کی عظمت کا سکہ ساری دنیا پر بیٹھ گیا اور قرآن کی فتح مبین کے نقارے ہر جگہ بچ گئے۔آیت قرآنی ایک ہی ہے مگر اس میں دو تاریخی نشان دُنیا نے مشاہدہ کئے ان نشانوں میں سے ایک چودھویں صدی کے آغاز میں اور دوسرا چودھویں صدی کے اختتام پر حال ہی میں ظاہر ہوا ہے۔تفصیل اس اجمال کی یہ ہے کہ حضرت مصلح موعود نوراللہ مرقدہ نے دیباچہ تفسیر القرآن میں تحریر فرمایا۔یوروپین مصنفوں کا یہ خیال کہ قرآن کریم میں پیش گوئیاں نہیں بالکل غلط ہے۔قرآن کریم شروع ہی پیش گوئی سے ہوا ہے چنا ہے اس کی پہلی چند آیتوں ہی میں جو غار حرا میں نازل ہوئی تھیں پیش گوئی کی گئی تھی کہ قرآن کریم کے ذریعہ وہ علوم بیان کئے جائیں گے جو اس سے پہلے انسان کو معلوم نہیں تھے چنانچہ ہم دیکھتے ہیں کہ قرآن کریم نے وہ باتیں بیان کی ہیں جو پہلی کتابوں نے بیان نہیں کی تھیں اور اُن کی غلطیاں نکالی ہیں اور اس زمانہ میں اُن کی ه سیر روحانی جلد سوم صفحه ۵۲ ۶۵۳