کلام اللہ کا مرتبہ اور حضرت مصلح موعود ؓ

by Other Authors

Page 133 of 178

کلام اللہ کا مرتبہ اور حضرت مصلح موعود ؓ — Page 133

١٣٣ نواں پیلو قرآن اور عہد حاضر کے جدید سائنسی انکشافات کلام اللہ کے مرتبہ کا ایک اور عظیم الشان ظهور حضرت مصلح موعود کی ذات گرامی سے اس طرح ہوا کہ حضور نے یورپ کے باطل فلسفہ کے مقابل پر قرآن مجید کی صداقتوں کو اجاگر کیا اور بے شمار ایسے علمی انکشافات قرآن سے ثابت کر کے دکھلا وئے جن کا موجودہ زمانہ سے پہلے نام و نشان نہیں ملتا اور مغربی دنیا کی رسائی بڑے طویل اور کٹھن تجربوں کے بعد ان تک ہوسکی۔سر مارچ ۱۹۲۷ ء کا واقعہ ہے کہ حضور کا ایک لیکچر " مذہب اور سائنس کے موضوع پر جبیبیہ ہال لاہور میں شاعر مشرق ڈاکٹر سر محمد اقبال کی صدارت میں ہوا حضور نے اڑھائی گھنٹہ تک تقریر فرمائی اور قرآن و حدیث کو سائنس اور علوم جدیدہ کی بعض نئی تحقیقا توں کے بالمقابل رکھ کر کئی مثالوں سے واضح فرمایا کہ سائنس نے جو باتیں آج دریافت کی ہیں ان کا انکشاف تیرہ سو سال پہلے قرآن مجید اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم فرما چکے ہیں۔یہ علمی لیکچر ہر پہلو سے نہایت کامیاب لیکچر تھا۔چنانچہ ڈاکٹر سرمحمد اقبال نے اپنے صدارتی خطاب میں فرمایا کہ :۔" ایسی پر معلومات تقریر بہت عرصہ کے بعد لاہور میں سننے میں آئی ہے اور خاص کو جو قرآن شریف کی آیات سے مرزا صاحب نے استنباط کیا ہے وہ تو نہایت عمدہ ہے۔میں اپنی تقریر کو زیادہ دیر تک جاری نہیں رکھ سکتا تا مجھے اس تقریر سے جو لذت حاصل ہو رہی