کلام اللہ کا مرتبہ اور حضرت مصلح موعود ؓ — Page 134
۱۳۴ ہے وہ زائل نہ ہو جائے اس لئے میں اپنی تقریر ختم کرتا ہوں یا اے قیام پاکستان سے قبل حضرت مصلح موعود کی خدمت میں ایک دفعہ پنجاب یونیورسٹی کے ایک پروفیسر مسٹر گوری حاضر ہوئے تو حضور نے زراعت کے متعلق جب قرآنی تحقیق بیان فرمائی تو وہ دنگ رہ گئے۔اس ایمان افروزواقعہ کی تفصیل حضرت مصلح موعود نے بایں الفاظ بیان فرمائی ہے :۔و پنجاب یونیورسٹی کا ایک پروفیسر تھا جس کا نام مسٹر گوری تھا۔وہ ایک دفعہ قادیان آیا۔وہ گورنمنٹ کی طرف سے اس تحقیقات پر مقرر کیا گیا تھا کہ اپنے ملک کے زمینی اجزاء دیکھ کر معلوم کرے کہ اُن میں کیمیاوی اجزاء کتنے ہیں اور وہ کسی حد تک گندم یا دوسری چیزیں پیدا کر سکتے ہیں ؟ وہ مجھے ملا اور کہنے لگا کہ میرا علم اس بارہ میں بڑا وسیلے ہے اور آپ کو مجھے جیسا کوئی اور آدمی نہیں ملا ہوگا۔مجھے کومنٹ نے خاص طور پر اس کام کے لئے مقرر کیا ہے اور میری تحقیقات یہ ہے کہ ہمارے ملک میں ڈھائی سو من تک فی ایکڑ گندم پیدا ہوسکتی ہے اور مجھے اپنی اس تحقیق پر بڑا ناز ہے۔اس نے لاہور کے پاس ایک بہت بڑی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ بنائی تھی۔وہی جگہ بعد میں ہمیں بھی الاٹ ہوئی تھی اور کچھ عرصہ تک ہماری ریسرچ انسٹی ٹیوٹ بھی وہیں رہی۔جب اس نے یہ بات کہی تو میں نے کہا " اڑھائی سو من بہ قرآن کریم له الفضل ۱۵ مارچ ۶۱۹۲۷ مث