کلام اللہ کا مرتبہ اور حضرت مصلح موعود ؓ

by Other Authors

Page 128 of 178

کلام اللہ کا مرتبہ اور حضرت مصلح موعود ؓ — Page 128

۱۲۸ 31 چونکہ اسلام کے اصول نہایت بیچتے ہیں اس لئے جب میں اسلام کے اصول کے ماتحت کسی علم کو دیکھتا ہوں تو اس کا سمجھنا میرے لئے نہایت آسان ہو جاتا ہے۔کوئی علم ہو خواہ وہ فلسفہ ہو یا علم النفس ہو یا سیاست ہو ئیں اس پر جب بھی غور کر وں گا ہمیشہ صحیح نتیجہ پر پہنچوں گا۔یہی وجہ ہے کہ دنیا کا کوئی علم ایسا نہیں جس کے اصول کو لیکن نہ سمجھتا ہوں بغیر اس کے کہ میں نے ان علوم کی کتابیں پڑھی ہوں مجھے خدا تعالیٰ نے ان کے متعلق علم دیا ہے اور چونکہ میکس قرآن کے ماتحت ان علوم کو دیکھتا ہوں اس لئے ہمیشہ صحیح نتیجہ پر پہنچتا ہوں اور کبھی ایک دفعہ بھی اللہ تعالیٰ کے فضل سے مجھے اپنی رائے کو تبدیل کرنا نہیں پڑا۔بسا اوقات ایسا ہوا ہے کہ ان علوم کے جاننے والوں سے میری گفت گو ہوئی اور گفت گو کے بعد انہوں نے کہا کہ آپ کا مطالعہ اس علم میں نہایت وسیع معلوم ہوتا ہے حالانکہ میں نے اس علم کے متعلق ایک کتاب بھی نہیں پڑھی تھی۔عرض میں نے قرآن مجید کے ماتحت ہر علم کو دیکھا اور اب اس کی وجہ سے قرآن مجید سے باہر کسی چیز کی ضرورت نہیں سوائے ان تفاسیر کے جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم یا حضرت اقدس۔ناقل ) نے کیں اور وہ بھی قرآن کا ایک حصہ ہی ہیں اس سے باہر نہیں لے له الفضل قادیان ، جولائی ۱۹۳۲ء مث و