کلام اللہ کا مرتبہ اور حضرت مصلح موعود ؓ

by Other Authors

Page 120 of 178

کلام اللہ کا مرتبہ اور حضرت مصلح موعود ؓ — Page 120

حسب ذیل ہے :۔" یہاں وہ مضمون آتا ہے جو اللہ تعالیٰ نے اس زمانے میں صرف مجھے پر کھولا ہے اور حسین کی طرف تیرہ سو سال تک مسلمانوں کی توبہ نہیں گئی۔وہ مضمون یہ ہے کہ دو سورتیں یعنی سورہ الفیل اور سورہ ایلان اس حقیقت کا اظہار کرتی ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت بلکہ آپ کی پیدائش سے بھی پہلے آپ کے دشمنوں اور دوستوں نے تیاری شروع کر دی تھی۔۔۔۔اس سورۃ میں در حقیقت آخری زمانہ کی طرف اشارہ کرنا مقصود ہے اور مسلمانوں کو یہ بتایا گیا ہے کہ۔۔۔۔پھر ایک زمانہ میں عیسائی دنیا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طاقت اور آپ کی قوت کو مٹانے کی کوشش کرے گی اور رستی دیتا ہے کہ تمہیں مایوس نہیں ہونا چاہیئے جس خدا نے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیدا ہونے سے بھی پہلے آپ کا ادب اور احترام کیا تھا اس خدا کے متعلق کون یہ خیال بھی کر سکتا ہے کہ وہ آپ کی پیدائش کے بعد، آپ کے دعوی نبوت کے بعد آپ کی بے مثال اور حیرت انگیز قربانیوں کے بعد، آپ کی خدا تعالیٰ سے بے انتہا محبت کے اظہار کے بعد، آپ کی اعلیٰ درجے کی نیک اور پاک جماعت دنیا میں قائم ہو جانے کے بعد، آپ کی کامل اور ہر قسیم کے نقائص سے منزہ شریعت لوگوں کے سامنے پیش ہو جانے کے بعد، آپ کے دین اور مذہب کے تمام دنیا میں پھیل جانے کے بعد