کلام اللہ کا مرتبہ اور حضرت مصلح موعود ؓ

by Other Authors

Page 121 of 178

کلام اللہ کا مرتبہ اور حضرت مصلح موعود ؓ — Page 121

۱۲۱ اب اس بہتک کو برداشت کر لے گا کہ اُسے تباہ ہونے دے اور دشمن کو اس کے بد ارادوں میں کامیاب کر دے۔کوئی عقلمند جو ذرا بھی ان واقعات پر نگاہ رکھنے والا ہو وہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت پر ایمان رکھتے ہوئے ایک لحظہ کے لئے بھی یہ بات نہیں مان سکتا کہ اس مقابلہ میں عیسائیت کو کامیابی حاصل ہو سکتی یقینا ایک مسلمان کے لئے اس شبہ کی کوئی گنجائش نہیں کہ وہ مگر جو اسلام اور عیسائیت میں ہونے والی ہے اس کا وہی کچھ نتیجہ نکلے گا جواہرعہ کے وقت میں نکلا جب کہ وہ خانہ کعبہ سے ٹکر لینے کے لئے آیا ہے اے ۳۰) سورۃ النصر کی عارفانہ تفسیر ملاحظہ ہو : رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو خدا تعالیٰ نے فتح کے ساتھ ہی استغفار کا ارشاد فرمایا ہے کیونکہ کسی قوم کو بڑھنے اور ترقی کرنے کا جو وقت ہوتا ہے وہی وقت اُن کے تنزل کے اسباب کو بھی پیدا کرتا ہے اور جب کوئی قوم بڑھ جاتی ہے اُسی وقت اُس میں فساد اور فتنے بھی شروع ہو جاتے ہیں جس کی وجہ یہ ہے کہ چونکہ قوم ہیں ایسے لوگ آجاتے ہیں جو نبی کی خدمت اور محبت میں نہیں رہے ہوتے ، اچھی طرح آلائشوں سے پاک وصاف نہیں ہوتے اور جنہیں وہ مشکلات ۲۱۸۸۶۱۸۷ ،۱۳۵ تفسیر کبیر جلد ششم جز چهارم حقه سوم صفحه و