کلام اللہ کا مرتبہ اور حضرت مصلح موعود ؓ — Page 113
١١٣ ذریعہ سے نہیں بلکہ تبلیغ اور تعلیم اور وعظ ونصیحت کے ذریعہ سے پھر دوبارہ ان گرتے ہوئے قلعوں کی تعمیر کی جائے گی۔پھر دوبارہ اسلام کے احیاء کی کوشش کی جائیگی۔پھر دوباره محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے کو کسی چوٹی پر نہیں، کسی پہاڑ پر نہیں کسی قلعہ پر نہیں، بلکہ دنیا کے قلوب پر گاڑا جائے گا۔اور اس میں کیا شبہ ہے کہ وہ دلوں پر گاڑا ہوا جھنڈا اس جھنڈے سے بہت زیادہ بلند اور بہت زیادہ مضبوط اور بہت زیادہ پائیدار ہوتا ہے جسے کسی پہاڑ کی چوٹی یا قلعہ پر گاڑ دیا جائے اسے (۲۵) فرمایا : مومن تو اس لئے جنت کو پسند کرتا ہے کہ اس میں اس محبوب کی خواہش ہوتی ہے۔اسی لئے جہاں خدا تعالیٰ نے جنت کا وعدہ فرمایا وہاں اپنے عاشقوں کے دل رکھنے کے لئے یہ فرمایا فادخلی فی ے خطبات محمود جلد اول صفحه ۲۶۴۰۲۶۳