کلام اللہ کا مرتبہ اور حضرت مصلح موعود ؓ

by Other Authors

Page 112 of 178

کلام اللہ کا مرتبہ اور حضرت مصلح موعود ؓ — Page 112

اپنے روحانی گھر میں لے آئیں اس کے بعد خانہ واحد کا معاملہ ہو جائے گا اور ہمارا نقصان ان کا نقصان اور ہمارا قائدہ ان کا فائدہ ہو جائے گا۔غرض یہ ایک ایسی آنکھیں کھولنے والی بات ہے کہ اگر اس کو دیکھتے ہوئے بھی کسی شخص کے دل میں تبلیغ کے متعلق بیداری پیدا نہ ہو اور یہ عدیمیم کر کے نہ اٹھے کہ میں اپنے ارد گرد کے رہنے والوں کو اور اپنے ہمسایوں کو اور جہاں جہاں پہنچ سکتا ہوں وہاں تک رہنے والوں کو اسلام کی تبلیغ کروں گا تو اس سے زیادہ بد قسمت انسان اور کوئی نہیں ہوسکتا۔آج اسلام کی ترقی کے لئے چاروں طرف تلوار کا راستہ بند اور مسدود ہو چکا ہے۔اسلام کی ترقی کے لئے بندوق کا راستہ بند اور مسدود ہو چکا ہے۔اسلام کی ترقی کے لئے توپ کا راستہ بند اور مسدود ہو چکا ہے۔اسلام کی ترقی کے لئے جہازوں اور ہوائی جہازوں کا راستہ بند اور مسدود ہو چکا ہے۔ایک ایک قلعہ جو محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ نے اپنے خون کو بہا کر قائم کیا تھا آج مسمار ہوتا نظر آرہا ہے اور تلواروں، بندوقوں، توپوں اور ہوائی جہازوں سے ان قلعوں کو محفوظ رکھنے کا کوئی امکان نظر نہیں آتا لیکن اسی دنیا کے پردہ پر ایک احمدیہ جماعت ایسی ہے جو اپنے دلوں میں یہ یقین اور ایمان رکھتی ہے کہ تو یوں کے ذریعہ سے نہیں تلواروں کے ذریعہ سے نہیں بندوقوں کے ذریعہ سے نہیں ہوائی جہازوں کے