کلام اللہ کا مرتبہ اور حضرت مصلح موعود ؓ — Page 111
ہیں اور پھر وہ اس کام میں خوشی اور بشاشت محسوس کرنے لگتے ہیں اور فرمایا یہی لوگ ہیں جو کامل مومن ہیں یا لے (۲۴) فرمایا : یکن نے جو کہا ہے کہ اس زمانے میں تبلیغ کا راستہ پہلے سے زیادہ کھلا ہوا اس سے تو اس کی میرے پاس دلیل بھی موجود ہے۔اللہ تعالیٰ قرآن شریف میں فرماتا ہے وَاِذَا الْجَنَّةُ ازْ لِغَتْ (التکویر : ۱۴) کہ آخری زمانہ میں جنت قریب کر دی جائے گی جس کے معنے یہ ہیں کہ تبلیغ کار استہ پہلے کی نسبت زیادہ کھل جائے گا کیونکہ جنت تبھی قریب ہو سکتی ہے جب بغیر کسی خاص مشقت کے جنت میں داخل ہونے کے سامان میستر آجائیں چنانچہ موجودہ زمانہ میں ایسے ہی حالات پیدا ہو چکے ہیں کہ اب لوگوں کے دل خود بخود موجودہ دینوں سے متنفر ہو رہے ہیں۔جس طرح یوروپین لوگوں کے دل ایشیائیوں کی حقارت سے پر ہیں اسی طرح اُن کے دل مذہب کی تحقیر سے لبریز ہیں پس اگر ایک طرف وہ ہمارا مٹی کا گھر توڑنے کی فکر میں ہیں تو دوسری طرف وہ اپنے رحمانی گھر کو آپ توڑ رہے ہیں۔پس یہ کیسا اچھا موقع ہے کہ جب وہ ہمارے مٹی کے گھر کو توڑ رہے ہوں ہم انہیں تبلیغ کے ذریعہ کے خطبات محمود جلد اول ص ناشر فضل عمر فاؤنڈیشن :