کلام اللہ کا مرتبہ اور حضرت مصلح موعود ؓ

by Other Authors

Page 83 of 178

کلام اللہ کا مرتبہ اور حضرت مصلح موعود ؓ — Page 83

Ar ہے کوئی سال کے بعد پوری ہو جاتی ہے کوئی دو سال کے بعد پوری ہو جاتی ہے کوئی چار سال کے بعد پوری ہو جاتی ہے اور اس طرح ثابت ہو جاتا ہے کہ مجھ پر جو الہام نازل ہوا تھا وہ خدا تعالیٰ کی طرف ہی سے تھا۔پھر کسی نے انہیں مثال دی اور کہا کہ آپ مجھے بتائیں کہ کیا آپ کا وہ گرہ جسے آپ خدا قرار دیتے ہیں کسی کو یہ بتا سکتا ہے کہ جنگ عظیم میں امریکہ کی طرف سے انگلستان کی مد کے لئے ۲۸۰۰ ہوائی جہاز بھجوایا جائے گا۔میرا اشارہ اس رویا کی طرف تھا جو گذشتہ جنگ عظیم میں مجھے دکھایا گیا اور جس میں مجھے بتایا گیا تھا کہ امریکہ ، انگلستان کو ۲۸۰۰ ہوائی جہاز مدد کے طور پر بھجوائے گا بلکہ مجھے خواب میں تار کے الفاظ بھی بتائے گئے تھے اور مجھے دکھایا گیا تھا کہ برطانوی نمائندہ نے امریکہ سے یہ تار دیا ہے کہ :۔" "The American government has de- livered 2800 aeroplanes to the British government"۔یعنی امریکن گورنمنٹ نے ۲۸۰۰ ہوائی جہاز برطانوی گورنمنٹ کو دئے ہیں۔چنانچہ دوماہ کے بعد بعینہ یہی الفاظ برطانوی نمائندہ نے امریکہ سے بند ربیعہ تار بھجوائے اور انگلستان کو ۲۰۰۰ ہوائی جہانہ پہنچے