کلام اللہ کا مرتبہ اور حضرت مصلح موعود ؓ

by Other Authors

Page 109 of 178

کلام اللہ کا مرتبہ اور حضرت مصلح موعود ؓ — Page 109

1۔9 استعمال فرمائے ہیں۔دین کے لفظ میں سارے ادیان شامل ہیں اور کلام کے لفظ نے بتا دیا کہ اسلام کے مقابلہ میں اُن کی جزئیات تباہ کر دی جائے گی یا اے آيت يُحِبُّونَ الْعَاجِلَةَ (الدھر (۲۸) کی روشنی میں یہ نکتہ پیش فرمایا ہے کہ :۔" قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ نے کامیابی کے راستہ میں جو روکیں ہوتی ہیں اُن کے متعلق ایک گر بتایا ہے اور وہ گریہ ہے کہ ناکام رہنے والے لوگوں کی ناکامی کا سبب يُحِبُّونَ الْعَاجِلَةَ وَ يذَرُونَ وَرَاءَهُمْ يَوْمًا ثَقِيلاً ہوتا ہے۔وہ نہایت ہی محدود نگاہ سے معاملات کو دیکھتے ہیں قریب ترین نتائج ان کے نزدیک محبوب ہوتے ہیں اور حقیقی اور اصلی غیر متبدل اور دائمی اثرات و نتائج ان کے پیش نظر نہیں ہوتے۔دنیا میں جس قدر لڑائیاں، فسادات اور جھگڑے پیدا ہوتے ہیں اگر ان کے اسباب پر غور کیا جائے تو ننانوے فیصدی ایسے نکلیں گے جن کا سبب فریقین میں سے کسی نہ کسی کا یا دونوں کا بغیر کا فی غور وفکر کے جلدی سے کیسی نتیجہ پر پہنچے جانا اور ایک عاجل نتیجہ پیدا کرنے کی کوشش کرنا ہوگا ہے له الفضل ۲۰ اپریل ۶۱۹۴۳ حت کالم ۳ به که الفضل ۱۹۔اپریل ۶۱۹۲۹ ص 4