کلامِ ظفرؔ — Page 87
157 مومن جسے نصیب ہے توحید کا مقام اُسکی نظر میں فرق نہیں کوہ و کاہ میں مومن کی ایک آہ میں طاقت ہے اس قدر جس کا نہیں جواب مسلح سپاہ میں کلام ظفر شان سکندری ہو کہ آن قلندری مہمل سی ایک بات ہے اسکی نگاہ میں ایمان ہو خدا تو پھر کوئی غم نہیں ܀ کے بٹ رہی ہے ساغر شام و پگاہ میں تیری سزا یہی ہے رہے مبتلائے غم غافل تجھے یقین نہیں لاالہ میں شاہد ہے تیرا قال ظفر تیرے حال پر ہمت نہیں مکرنے کی شاید گواہ میں روزنامه الفضل 21 جنوری 1955 ء صفحہ 6) 158 کلام ظفر میاں ہو جائے