کلامِ ظفرؔ

by Other Authors

Page 52 of 194

کلامِ ظفرؔ — Page 52

87 کلا ظفر 88 نذرانہ عقیدت بحضور امام آخر الزمان حضرت مسیح موعود علیہ السلام ملت بيضا مبارک تجھ کو رعنائی تری بعد اک مدت کے ہے امید بر آئی تری اے مسیح وقت قرباں جاؤں تیرے نام پر معجزے کیا کیا دکھاتی ہے مسیحائی تری دور سے آیا ہے تو اور دیر سے آیا ہے تو بعد صدیوں کے ہمیں صورت نظر آئی تری گاہ ڈھونڈا آسماں پر گاہ غاروں میں تجھے تھی تری آمد سے پہلے خلق شیدائی تری کل جو شیدائی تھے اب وہ مبتلائے وہم ہیں زعم سے ان کے کہیں برتر ہے رعنائی تری جو سمجھتے تھے تجھے روشن ستارے کی طرح اے خور تاباں انہیں گرمی نہ راس آئی تری غوطہ زن ہو جس قدر بھی عقل پاسکتی نہیں قلزم عرفان! گہرائی نہ پہنائی تری جو بشر نادان ہیں لقمان بن جائیں سبھی ڈال دے گر عکس اپنا اُن پہ دانائی تری اے خدا کے شیر اے اسلام کے بطل جری لرزه بر اندام ہیں ہیبت سے عیسائی تری کم ہے کیا یہ معجزہ مُردے ہزاروں جی اُٹھے قم باذن الله کی جونہی صدا آئی تری چند مُردے ابن مریم نے کئے زندہ تو کیا ایک عالم کر گئی زندہ مسیحائی تری یوسف آخر زماں آئے گی آخر وہ گھڑی سر جھکا کر مان لیں گے برتری بھائی تری کلام ظفر