کلامِ ظفرؔ

by Other Authors

Page 49 of 194

کلامِ ظفرؔ — Page 49

81 جیسے کہ عرش پر ہے ویسے ہی فرش پر بھی بالا ہو بول تیرا اونچا ہو نام تیرا جاتا ہے مال جائے جاتی ہے جان جائے وہ وقت جلد آئے جلوہ ہو عام تیرا کلام ظفر کانٹے ہٹا رہے ہیں آنکھیں بچھا رہے ہیں گلشن میں آ کہ آیا وقت خرام تیرا لاکھوں درود تجھ پر لاکھوں سلام تجھ پر 82 کلام ظفر نعت رسولِ عربی صلی اللہ علیہ وسلم تجھ پہ قربان میری جان رسول عربی کیا ہی اونچی ہے تیری شان رسُولِ عربی تجھ سا پیدا نہ ہوا اور نہ ہو گا کوئی! تیری یکتائی پہ قربان رسُولِ عربی جیتے ہیں ہم جہاں میں لے لے کے نام تیرا دور سے دیکھا جسے چشم کلیم اللہ نے ہم حسب استطاعت تبلیغ کر رہے ہیں ہے وہ جلوہ فاران رسُولِ عربی کرنا مدد دعا سے آگے ہے کام تیرا اللہ ہی جانتا ہے جذبات کا وہ عالم بھی ظفر محمد لیتا ہے نام تیرا (ماہنامہ الفرقان فروری 1976 ء نعت نبوی نمبر 2 صفحہ 35,36) ذاتِ واجب کے سوا فوق ترے کچھ بھی نہیں غایت عالم امکان رسُولِ عربی تیرے ہی جام سے ملتی ہے حیاتِ دائم ساقی کوثر عرفان رسُولِ عربی تیری آمد سے ہوا رحمتِ باری کا نزول تُو ہے ہے وہ بندہ رحمان رسُولِ عربی