کلامِ ظفرؔ

by Other Authors

Page 84 of 194

کلامِ ظفرؔ — Page 84

151 کلا ظفر 152 کلام ظفر درویشان قادیان کے نام چند درویشوں کی آمد پر بہت بڑا ہے تمہارا مقام درویشو! کرو قبول ہمارا سلام درویشو نہ پی سکے جسے دنیا کے زور و زر والے پیا ہے ہے فقر کا تم نے وہ جام درویشو رہے گا زینت تاریخ احمدیت جو خدا نے تم سے لیا ہے وہ کام درویشو ریاض قدس کے اشجار کی عنادل ہو زہے نصیب زہے صبح و شام درویشو ہے بادشاہی سے افضل تمہاری درویشی رہے گا زندہ ہمیشہ یہ نام درویشو نہیں ہے آج اگر چہ تمہاری کچھ وقعت بنو گے تم ہی جہاں کے امام درویشو خدا کے واسطے کرنا دُعا ظفر کے لئے نظر سے گزرے جو اس کا کلام درویشو (روز نامہ افضل 15 مئی 1954ء صفحہ 2 نیز هفت روزه بدر در ویشان قادیان نمبر دسمبر (382011