کلامِ ظفرؔ

by Other Authors

Page 8 of 194

کلامِ ظفرؔ — Page 8

اظہار تشکر کلام ظفر مکرم و محترم حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب کا میں بے حد ممنون ہوں کہ انہوں نے باوجود گوناگوں مصروفیات کے میرے کلام کو دیکھا اور اس پر تبصرہ فرمایا۔اللہ تعالیٰ انہیں جزائے خیر عطا فرمائے۔آمین ایسے ہی میں مکرم و محترم شیخ محمد احمد صاحب مظہر امیر جماعت ہائے احمد یہ ضلع فیصل آباد کا بھی شکر گزار ہوں کہ انہوں نے باوجود پیرانہ سالی اور کمزوری صحت کے میرے کلام کو دیکھنے کی تکلیف گوار فرمائی اور پیش لفظ تحریر فرمایا۔اللہ تعالیٰ ان کو جزائے خیر عطا فرمائے۔آمین علاوہ ازیں میں محترم صاحبزادہ مرزا فرید احمد صاحب کا بھی بہت ممنون ہوں کہ جنہوں نے اپنی بے حد مصروفیات کے باوجود اس کتاب کی کتابت اور طباعت کے فکر سے مجھے بے نیاز کر کے خود ہی اس کا اہتمام و انتظام فرما دیا۔صاحبزادہ صاحب موصوف کی امداد کے بغیر جلسہ سالانہ سے پیشتر اس کی اشاعت میرے لئے ناممکن تھی۔محترم صاحبزادہ صاحب کے اس غیر معمولی تعاون کا میں شکر گزار ہوں۔فجزاه الله احسن الجزاء 2 کلام ظفر یہ خوشنما پھولوں کا گلدستہ ہے حضرت صاحبزادہ مرزاطاہراحمد صاحب (خلیفہ مسیح الرابع) میں نے شروع سے آخر تک یہ تمام کلام پر لطف اور پُر مغز پایا ہے۔ممکن نہیں کہ انسان اس پر محض سرسری نظر ڈالتے ہوئے گزر جائے۔کئی مقامات پر ٹھہر کر اطمینان سے اسی طرح لطف اندوز ہونا پڑتا ہے جیسے حسین قدرتی مناظر انسان کے قدم تھام لیتے ہیں۔ایک بھی نظم ایسی نہیں جو بے مقصد شاعری یعنی شاعری برائے شاعری کے ضمن میں آتی ہوا اور حقیقت اور خلوص سے عاری ہو۔زبان بھی نہایت سلیس اور ہلکی پھلکی ہے سوائے اس کے کہ معانی کا وفو رمشکل عربی اور فارسی الفاظ کے استعمال پر مجبور کر رہا ہو۔طرز بیان نہایت دل نشین۔فارسی اُردو اور عربی پر برابر دسترس ! ما شاء اللہ۔یہ مجموعہ کلام علم وفضل کا ایک مرقع اور ایک خوشنما پھولوں کا گلدستہ ہے جسے آپ کے خلوص اور ایمان نے ایک عجیب تازگی اور مہک عطا کر دی ہے۔اللہ تعالیٰ آپ کی عمر صحت علم اور عمل میں برکت دے اور حقیقی اور دائمی مسرتیں عطا فرمائے اور اولاد کی طرف سے بھی آپ کو آنکھوں کی ٹھنڈک اور دل کی طمانیت نصیب ہو۔“ خاکسار مرزا طاہر احمد 17 مارچ 1358 هش