کلامِ ظفرؔ

by Other Authors

Page 36 of 194

کلامِ ظفرؔ — Page 36

55 کلام ظفر 56 کلام ظفر مکرمی! سلام مسنون۔آپ کے عزیز مکرم کی زیارت ہوئی اور انہوں نے قرآن کریم کا ایک تحفہ بھی عطا کیا جس کے لئے آپ کا اور ان کا شکر گزار ہوں۔میں نے ان سے عرض کر دیا ہے کہ مریض کا ایکسرے دکھا ئیں تا کہ میں کوئی مشورہ عرض کرسکوں۔آپ کے اشعار کا دلی شکر یہ عرض کرتا ہوں جن سے محبت و خلوص کی خوشبو آتی ہے۔ایک شعر مجھ سے بھی فی البدیہ ہو گیا ہے جو عرض خدمت ہے۔کہہ دو کوئی ظفر سے کہ اے شاہ علم وفن اک بے نوا فقیر سے نسبت ہے آپ کی بخدمت شریف جناب ظفر محمد ظفر صاحب سکنہ احمد نگر مغربی پاکستان والسلام ( پروفیسر حکیم نیر واسطی ) ستاره خدمت 6 دسمبر 1968ء مولنا ! ہدیۂ سلام و تشکر و سپاس نامہ منظوم ملا۔اُردو نظم میں اظہار مدعا پر آپ کی قدرت کلام، طرز بیان کی روانی اور نہایت لطیف پیرایہ میں قافیوں کے استعمال کو دیکھ کر حیرت ہوئی۔خدا آپ کو خوش و خرم اور تابد بر سلامت رکھے۔فقط والسلام مع الاحترام (نیر واسطی) 16 فروری 1972ء