کلامِ ظفرؔ — Page 150
283 کلام ظفر (284) کلام ظفر التَّرْحِيبُ۔استقباليه قصيده بِوُرُود امير المؤمنين بَعْدَ سَفَرِهِ إِلَى بِلَادِ اَوْرُبا یورپین ممالک کے سفر سے حضرت خلیفہ المسیح کی واپس آمد پر أهْلًا وَسَهْلًا مَرْحَبًا يؤرُودِكُمْ آپ کی آمد پر ہم اھلا و سھلاً و مرحبا کہتے ہیں! ا لأَرْضُ مُشْرِقَةٌ بِنُورِ سُعُودِكُمْ ارضِ (ربوہ) آپ کے ڈرو مسعود سے (خوشی سے) چمک اُٹھی ہے وَآمِيرَنَا وَحَبِيبَنَا أمَامَنَا اے ہمارے امام، اے ہمارے امیر اور اے ہمارے حبیب! انا وَجَدْنَا رُوحَنَا بِوُجُودِكُمْ آپ کے ہمارے درمیان موجود ہونے سے ہمارے جسموں میں جان پڑ گئی ہے الشرورُ عَنِ الْقُلُوبِ بِبُعْدِكُمْ آپ سے دوری کے باعث ( ہمارے ) دلوں سے سب خوشیاں جاتی رہیں وَالْيَوْمَ ابَ سُكُونَها بِشُهُودِكُمْ آج آپ کے واپس تشریف لانے سے ہمارے دلوں کا سکون واپس لوٹ آیا قَرَّتُ عُيُونُ الْمُسْلِمِينَ بِلَحْظِهَا مسلمانوں کی آنکھیں اُسے یہ دیکھ کر ٹھنڈی ہو گئیں آن قد نَزَلْتُمْ فِيهِمْ بِوُفُودِكُمْ کہ آپ نے اپنے وفد سمیت اُن کے درمیان و رو دفرمایا۔فَالحَمدُ لِلَّهِ الْمُحَافِظِ عَبْدَهُ تو یہ سب اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ وہ اپنے بندہ کا محافظ رہا۔إذْ قَد وَقَاكُمْ شَرِّ كُلِّ حَسُودِكُمْ کہ اُس پاک ذات نے آپ کو حاسدین کے شر سے بچایا