کلامِ طاہر

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 60 of 265

کلامِ طاہر — Page 60

ہم نے تو آپ کو اپنا اپنا، کہہ کر لا کھ بلا بھیجا ی نظم استاذی المکرم حضرت ملک سیف الرحمن صاحب کی یاد میں ۱۹۹۰ء میں کہی گئی اور ان ہی کی زبانی اپنے آپ کو مخاطب کر کے کہی تھی جائیں جائیں ہم رُوٹھ گئے ، اب آکر پیار جتائے ہیں جب ہم خوابوں کی باتیں ہیں ، جب ہم یادوں کے سائے ہیں ت اب کس کو بھیج بلائیں گے ، کیسے سینے لگائیں گے مر کر بھی کوئی کوٹا ہے ، سائے بھی کبھی ہاتھ آئے ہیں کیا قبروں پر رو رو کر ہی ، مکینوں کی پیاس بجھا لیں گے کیا یوں بھی کسی نے رُوٹھے یار منا کر بھاگ جگائے ہیں جو آنکھیں مُند گئیں رو رو کر۔اور گھل گھل کے جو چراغ بجھے اب اُن کی پچھلی یادوں میں ، کیا بیٹھے نیر بہائے ہیں 60